لنگنامکی ڈیم سے بنگلور کو پانی کی فراہمی: ایڈی یورپا کی مخالفت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th June 2019, 12:44 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،25؍جون (ایس او  نیوز) بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر سابق وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے بنگلور شہرکو لنگنامکی ڈیم سے پینے کا پانی فراہم کرنے کی تجویز کی مخالفت کی- انہوں نے کہا کہ بنگلور کو لنگنامکی ڈیم سے پانی کی فراہمی کا منصوبہ نہ صرف غیر ممکن بلکہ غیر سائنٹفک ہے- حکومت نے اس منصوبے کے لئے تفصیلی رپورٹ (ڈی پی آر) تیار کرنے کی ہدایت دی ہے لیکن جب پورا منصبوبہ غیر سائنٹفک اور ناقابل عمل ہے تو ڈی پی آر کی تیاری عوام کے پیسے کی بربادی ہے- انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی کئی حلقوں کی طرف سے مخالفت ہورہی ہے- خصوصاً شیموگہ اور آس پاس کے عوام اس منصوبے کے سخت مخالف ہیں اور علاقے کے بیشتر منتخب عوامی نمائندے بھی اس تجویز کے خلاف ہیں - ایڈی یورپا نے کمار سوامی کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریاست میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے اقدامات نہیں کررہے ہیں - انہوں نے کہا کہ ریاست کے بیشتر اضلاع میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے مگر وزیر اعلیٰ ”دیہی قیام“ میں مصروف ہیں - ریاستی کابینہ کے کسی وزیر نے قحط زدہ اضلاع کا دورہ نہیں کیا- ایڈی یورپا نے کہا ”وزیر اعلیٰ اور ان کی کابینہ کے رفقاء کوچاہئے کہ ریاست میں پانی کے مسئلے کی طرف دھیان دیں اور لوگوں کو کم سے کم پینے کے لئے پانی فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں -

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...