یڈ یورپا نے کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: سدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 17th November 2019, 12:31 AM | ریاستی خبریں |

میسورو،16/نومبر(ایس او نیوز/یو این آئی) کرناٹک اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر سدا رامیا نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعلی بی ایس یڈ یورپا نے پانچ دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں، سبھی نااہل قرار دیئے گئے اراکین اسمبلی کو عہدے کی یقین دہانی کرا کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔

کانگریس رہنما سدا رامیا نے ہفتہ کو میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعلی ہونے کے ناطے وزیر اعلیٰ یڈ یورپا نے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے اور اس لئے انہیں عہدے پر بنے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

انہوں نے بی جے پی پر انتخابی بے ضابطگیوں میں ملوث رہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میسورو پولس نے جو ساڑیاں برآمد کی ہیں وہ ووٹروں کو دینے کے مقصد سے منگوائی گئیں تھی اور ضمنی انتخابات کے بعد بھگوا پارٹی کو بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا كيونکہ وہ اکثریت کے لئے ضروری آٹھ سیٹیں بھی نہیں جیت پائے گی۔

انہوں نے نااہل قرار دیئے گئے تمام اراکین اسمبلی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان اراکین اسمبلی نے ریاست کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ بھی قربان نہیں کیا ہے اور انہوں نے اپنے مفاد کے لئے یہ سب کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک میں کورونا کا قہر جاری؛ پھر 1498 نئے معاملات، صرف بنگلور سے ہی سامنے آئے 800 پوزیٹیو

کرناٹک میں کورونا کا قہر جاری ہے اور ریاست  میں روز بروز کورونا کے معاملات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، ریاست کی راجدھانی اس وقت  کورونا کا ہاٹ اسپاٹ بنا ہوا ہے جہاں ہر روز  سب سے زیادہ معاملات درج کئے جارہے ہیں۔ آج منگل کو پھر ایک بار کورونا کے سب سے زیادہ معاملات بنگلور سے ہی ...

کورونا: ہندوستان میں ’کمیونٹی اسپریڈ‘ کا خطرہ، اموات کی تعداد 20 ہزار سے زائد

  ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے درمیان کمیونٹی اسپریڈ یعنی طبقاتی پھیلاؤ کا  اندیشہ بڑھتا نظر آرہا ہے۔ بالخصوص کرناٹک  میں کورونا انفیکشن کے کمیونٹی اسپریڈ کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ کرناٹک کے علاوہ گوا، پنجاب و مغربی بنگال کے نئے ہاٹ اسپاٹ بننے کے ...

منگلورو:گروپور میں منڈلارہا ہے مزید پہاڑی کھسکنے کا خطرہ۔ قریبی گھروں کو کروایا گیاخالی۔ مکینوں میں مایوسی اور دہشت کا عالم

گروپور میں اتوار کے دن بنگلے گُڈے میں پہاڑی کھسکنے سے جہاں  تین  مکان زمین بوس اور دو بچے، صفوان (16سال) اور سہلہ (10سال) جاں بحق ہوگئے تھے وہاں پر مزید پہاڑی کھسکنے کا خطرہ لوگوں کے سر پر منڈلا رہا ہے۔

ساری توجہ کورونا پر ہے تو کیا دیگر مریض مرجائیں۔۔۔ ؟؟ اسپتالوں میں علاج دستیاب نہ ہونے کے سبب غیر کورونا مریضوں کی اموات میں بے تحاشہ اضافہ

شہر بنگلورو میں کورونا وائرس جس تیزی سے پھیل رہا ہے اس کے ساتھ شہر میں صحت کا انفرسٹرکچر سرکاری سطح پر کس قدر ناقص ہے وہ سامنے آرہا ہے اس کے ساتھ ہی یہ بات بھی سامنے آرہی ہے کہ بڑے بڑے اسپتال کھول کر انسانیت کی خدمت کرنے کا دعویٰ کرنے والے تجاری اداروں کے دعوے کورونا وائرس کے ...