سماجوادی پارٹی کو جواب دیں گے، چاہے بی جے پی کو ہی ووٹ کیوں نہ دینا پڑے: مایاوتی

Source: S.O. News Service | Published on 29th October 2020, 1:27 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،29؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) راجیہ سبھا انتخابات میں بغاوت کرنے والے سات ارکان اسمبلی کو بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے معطل کر دیا ہے۔ بی ایس پی صدر مایاوتی نے ارکان اسمبلی کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مایاوتی نے کہا کہ ایم ایل سی انتخابات میں بی ایس پی جیسے کو تیسا جواب دینے کے لئے پوری طاقت لگا دے گی۔ یہاں تک کہ اگر بی جے پی کو ووٹ دینا پڑے تو وہ دے دیں گی۔

بی ایس پی کے ممبران اسمبلی اسلم رائینی (بھینگا۔شراوستی)، اسلم علی (دھولانا-ہاپور)، مجتبیٰ صدیقی (پرتاپ پور۔ الہ آباد)، حاکم لال بیند (ہینڈیا-پریاگ راج)، ہریگووند بھارگاو (سدھولی-سیتا پور)، سشما پٹیل (مُنگرا بادشاہ پور) اور وندنا سنگھ - (سگڑی-اعظم گڑھ) کو پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔

بی ایس پی صدر مایاوتی نے کہا کہ ایم ایل سی انتخابات میں وہ ایس پی کے دوسرے امیدوار کو شکست دینے کے لئے پوری طاقت لگائیں گی اور اس کے لئے اگر بی جے پی کو بھی ووٹ دینا پڑا تو ہم دے دیں گے۔‘‘ مایاوتی نے کہا کہ 1995 کا کیس واپس لینا ہماری بڑی غلطی تھی۔ اس کے ساتھ ہی مایاوتی نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو کو نشانہ بنایا۔

بی ایس پی صدر مایاوتی نے کہا کہ میری پارٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ اگر راجیہ سبھا انتخابات میں اکھلیش یادو اپنی اہلیہ ڈمپل یادو کو موقع دے رہے ہیں تو بی ایس پی ان کی حمایت کرنے کے لئے تیار ہے۔ ستیش چندر مشرا نے ایس پی لیڈر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن انہوں نے اپنا فون نہیں اٹھایا اور ریاست کے تمام برہمنوں کی توہین کی۔

مایاوتی نے مزید کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ ایس پی کے دور حکومت میں مافیا اور غنڈہ عناصر کس طرح ریاست میں کس طرح راج کرتے ہیں۔ وہ لوگوں کو ایک بار پھر بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ راجیہ سبھا انتخابات کے دوران بی ایس پی کے سات ممبران اسمبلی نے بغاوت کر دی ہے۔ ان کی اکھلیش یادو سے ملاقات ہو چکی ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ تمام باغی ایم ایل اے جلد ہی ایس پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...