بی ایس پی نے کی کسانوں کے ’بھارت بند‘ کی حمایت

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2021, 11:32 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،26؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) نئے زرعی قوانین کے خلاف کسان تنظیموں کے پیر کو منعقد ہونے والے بھارت بند کو بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے اپنا حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے اتوار کو ٹوئٹ کے ذریعہ اس ضمن میں اپنی پارٹی کی رضا مندی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’مرکز کے ذریعہ جلد بازی میں لائے گئے تین زرعی قوانین سے عدم متفق و دکھی ملک کے کسان ان کے واپسی کے مطالبے کے سلسلے میں تقریباً 10 مہینوں سے پوری ملک و خاص کر دہلی کی آس پاس کی ریاستوں میں لگاتار سراپا احتجاج ہیں، انہوں نے کل ’بھارت بند‘ کی اپیل کی ہے، جس کے پرامن انعقاد کی بی ایس پی حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سے بھی دوبارہ اپیل ہے کہ کسان سماج کے تئیں مناسب ہمدردی اور حساسیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں زرعی قوانین کو واپس لے اور مناسب صلاح و مشورہ و ان کی رضا مندی سے نیا قانون لائے تاکہ اس مسئلے کا حل نکل سکے۔ اگر کسان خوش و خوشحال ہوگا تو ملک بھی خوش و خوشحال ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ زرعی قوانین کے خلاف کسان گزشتہ 10 مہینوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ 27 ستمبر کو تحریک کے دس مہینے پورے ہونے کے موقع پر مشترکہ کسان مورچہ نے بھارت بند کی اپیل کی ہے اور دیگر تنظیموں سے اس انعقاد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔ کسان تنظیموں نے قومی سیاسی پارٹیوں، ٹرید یونینوں، کسان یونین، نوجوانوں، ٹیچروں، طالب علموں، خواتین، مزدور یونین سے بھارت بند کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...