بنگلورو: کرناٹک اسمبلی میں آج بی ایس یڈی یورپا کا ہوگا فلور ٹیسٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th July 2019, 11:41 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،29؍جولائی (ایس او نیوز) کرناٹک کے نومنتخب وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپاکا آج اسمبلی میں فلور ٹیسٹ ہوگا۔ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یڈی یورپا آسانی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیں گے۔ اسمبلی اسپیکر آررمیش کمار نے کُل سترہ ارکان اسمبلی کو نا اہل قرار دیا تھا ۔ سترہ باغیوں کی رکنیت ختم ہونے کے بعد دوسو پچیس رکنی اسمبلی کی تعداد اب گھٹ کر دوسوآٹھ رہ گئی ہے۔

بی جے پی کے پاس ایک سو پانچ ارکان ہیں۔ ایسے میں ایوان میں اکثریت ثابت کرنا یڈی یورپا کیلئے کوئی مشکل نہیں ہوگا ۔ لیکن بی جے پی میں بغاوت ہونے کی صورت میں ناٹک میں نیاموڑآسکتا ہے۔موجودہ اسمبلی کے قیام کے چودہ ماہ کے دوران یہ چوتھا فلور ٹیسٹ ہوگا۔

کمارا سوامی دوفلور ٹیسٹ دے چکے ہیں۔ ایک میں انھیں کامیابی ملی تھی تو دسرے میں ناکامی ۔ اسی طرح یڈی یورپا کا بھی یہ دوسرا فلور ٹیسٹ ہے۔ پہلے فلورٹسٹ میں یڈی یورپا ناکام ہو گئے تھے۔دوسری جانب اسمبلی اسپیکرآر رمیش کمار آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی، اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا نے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس صورتحال سے بچنے کیلئے اسپیکر یہ اقدام ا ٹھا سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلورو کی خواتین اب بھی ”گلابی سارتھی“ سے واقف نہیں ہیں

بنگلورو میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی) نے اسی سال جون کے مہینہ میں خواتین کے تحفظ کے پیش نظر اور ان پر کی جانے والے کسی طرح کے ظلم یا ہراسانی سے متعلق شکایت درج کرانے اور فوری اس کے ازالہ کے لئے 25 خصوصی سواریاں جاری کی تھی جنہیں ”گلابی سارتھی“ کا نام دیا گیا،

بی ایم ٹی سی کے رعایتی بس پاس کے اجراء کی کارروائی اب بھی جاری مگر کارپوریشن نے اب تک 38,000 درخواستیں مسترد کی ہے

بنگلور میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی) نے طلباء کی طرف سے رعایتی بس پاس حاصل کرنے کے لئے داخل کردہ کل 38,224 درخواستوں کو اب تک رد کر دیا ہے اور اس کے لئے یہ وجہ بیان کی گئی ہے کہ ان کے تعلیمی اداروں کی طرف سے ان طلباء کی تفصیلات مناسب انداز میں فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

بھٹکل کُندا جزیرہ کے قریب بوٹ ڈوب گئی؛ پانچ ماہی گیروں کو بچالیا گیا

بحرعرب کے کُندا جزیرہ کے قریب ایک ماہی گیری بوٹ ڈوب جانے سے لاکھوں مالیت کا نقصان ہوا ہے، البتہ بوٹ پر سوار پانچوں ماہی گیروں کو ایک دوسری بوٹ کی مدد سے بچالیا گیا ہے۔ واردات اتوار کی شام کو پیش آئی ہے۔

بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا سالانہ جلسہ اور عام انتخابات؛ بیلٹ پیپر کے ذریعے 12 اراکین منتخب؛ پیر کو ہوگا عہدیداران کا انتخاب

بھٹکل مسلم جماعت کا سالانہ جلسہ اور عام انتخابات مورخہ 10 ستمبر کوبحرین کے فارم ہاوس میں منعقد ہوا جس میں 12 اراکین انتظامیہ کا انتخاب عمل میں آیا۔  انتخابات کے لئے جناب محمد شکیل مصباح صاحب کو الیکشن کمشنر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی جنہوں نے نہایت ہی حسن خوبی کے ساتھ اپنے فرائض ...

بھٹکل میں ٹریفک جرمانہ سے بچاؤ کے لئے واٹس ایپ گروپ کا استعمال:نوجوان لڑکوں کی نئی نئی سوچ

ئے ٹرافک اصول اور عائد کئے جانےو الے جرمانےسے  اگر کوئی زیادہ پریشان یا سرخراب کیا ہےتو وہ تعلقہ کے نوجوان لڑکے ہیں ،جب اپنے روزانہ اخراجات کے لئے ہی اُن کے پاس  پیسے نہیں رہتے ہیں، جیب خالی خالی رہتی ہے ایسے میں ہزاروں روپئے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا تو  بائک سوارمشکل میں ...