یڈی یورپا نے پھر کیا دعویٰ، کہا، کانگریس کے 20 اراکان اسمبلی اُن کے رابطے میں ہیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th May 2019, 12:05 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔10/مئی(ایس او  نیوز) سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے کہاہے کہ بہت جلد ریاست میں بی جے پی دوبارہ اقتدار حاصل کرلے گی کیونکہ کانگریس کے 20 ارکان اسمبلی اُن کے رابطے میں ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کانگریس کے 20 سے زائد اراکین اسمبلی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی سے سخت ناراض ہیں۔ بہت جلد یہ ناراض اراکین حکمران اتحاد سے ا لگ ہونے کا قطعی فیصلہ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان اراکین اسمبلی کو بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے رجھانے کی کوئی کوشش نہیں کی جائے گی بلکہ حالات پر نظر رکھتے ہوئے بی جے پی صرف انتظار کرے گی۔ کندگول اور چنچولی اسمبلی حلقوں میں بی جے پی کی کامیابی کا یقین ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الوقت بی جے پی کے پاس 104 اراکین اسمبلی ہیں، کند گول اور چنچولی کی جیت کے بعد یہ تعداد 206ہوجائے گی، اس کے بعد اکثریت کے لئے درکار اراکین کو بآسانی راغب کرلیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ریاستی اسمبلی کے دونوں آزاد اراکین نے بی جے پی کی حمایت کا وعدہ کیا ہے۔ اس سے مخلوط حکومت کے خاتمے اور متبادل حکومت کی تشکیل میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں قائم کانگریس جے ڈی ایس اتحاد ٹوٹنے کے دھانے پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مخلوط حکومت کو بے دخل کرنے کے لئے بی جے پی کو اب کوئی آپریشن کمل کی ضرورت نہیں ہے۔ آپسی رسہ کشی ہی اس اتحاد کا خاتمہ کردے گی۔ مخلوط حکومت کو عملاً مردہ قرار دیتے ہوئے یڈیورپانے کہاکہ خشک سالی اور پینے کے پانی کی قلت کا مسئلہ بے حد سنگین ہوگیا ہے لیکن اس سے نپٹنے کے لئے کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔ وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی عوام کی مشکلوں پر وجہ دینے کی بجائے ریسارٹ میں آرام کررہے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا ریاستی حکومت پر راست اثر پڑنے کی پیشین گوئی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات میں سابق وزیراعظم دیوے گوڈا، کانگریس لیڈر ملیکارجن کھرگے، وزیر اعلیٰ کمار سوامی کے فرزند نکھل کمار سوامی، ریاستی وزیر ریونا کے فرزند پرجول ریونا سمیت کئی ا ہم امیدواروں کو زبردست سیاسی جھٹکا لگنے والا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...