عالم اسلام کے ممتاز عالم دین شیخ علامہ یوسف القرضاوی کا انتقال، علمی حلقوں میں غم کی لہر

Source: S.O. News Service | Published on 27th September 2022, 10:41 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

دبئی ، 27؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)عالم اسلام کے ممتاز عالم دین، کئی کتابوں کے مصنف اور مقبول عام شخصیت شیخ علامہ یوسف القرضاوی کا  26 ستمبر 2022بروز پیر انتقال ہوگیا ہے۔ القرضاوی انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے چیئرمین اور اخوان المسلمون کے روحانی پیشوا میں سے تھے۔ ان کی عمر 96 برس تھی۔پیر کو ان کے انتقال کا اعلان ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا گیا۔

سال 2013میں مصر کے پہلے جمہوری طور پر منتخب صدر محمد مرسی کا تختہ الٹنے والی فوجی بغاوت کے خلاف انھوں نے سخت تنقید کی تھی۔ محمد مرسی کے صدر بننے سے پہلے اخوان المسلمون کے رکن تھے، اور انہیں تحریک کی حمایت حاصل تھی۔مصر کے موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کی مخالفت کی وجہ سے محمد مرسی کی معزولی کے بعد شیخ القرضاوی پر مصر واپسی پر پابندی عائد کی گئی۔

مسلم دنیا کی سب سے بڑی اور مقبول اسلامی تنظیم اخوان المسلمون نے 2011کے عرب بہار میں اہم کردار ادا کیا تھا، جس کی وجہ سے سابق صدر مصر حسنی مبارک کا تختہ پلٹ کرنے میں بڑی مدد ملی، وہیں تجزیہ نگاروں کے مطابق شیخ قرضاوی نے بھی اہم رول ادا کیا تھا۔ انھوں نے اس دوران ظالم و جابر حکمرانوں کے خلاف بغاوت اور اسلامی نظام حکومت کا مطالبہ کیا تھا۔

شیخ قرضاوی کوعلماء نے عصر حاضر میں علم و فکر کا قبلہ و کعبہ سمجھا۔ وہ اس دور کے حقیقی معنوں میں مجتہد تھے۔ علم و عمل اور جہاد و شہادت کے آمیزے سے ان کا خمیر تیار ہوا تھا۔ ظاہر ہے کہ ان کا متبادل تو دستیاب نہیں ہوسکتا ہے، ہاں مگر ان کے علم و فکر کے وارث پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں، جو انہیں ہمیشہ زندہ و تابندہ رکھیں گے۔

دہلی کے سماجی کارکن ابوالاعلیٰ سبحانی نے فیس بک پر لکھا کہ علامہ قرضاوی اسلام اور اسلامی امت کی عظمت کا نشان تھے۔ علامہ قرضاوی کی زندگی صبر وعزیمت کی زندگی تھی۔ علامہ قرضاوی اخوان المسلمون کی ایسی شخصیت تھے جنہوں نے امام حسن البنا شہید سے لے کر آج تک پوری اخوانی تاریخ میں ایک سرگرم اور ایکٹیو رول نبھایا ہے، اسلامی علوم پر جتنی بھی جدید بحثیں ہیں وہ تمام بحثیں علامہ قرضاوی کے بغیر ادھوری رہ جاتی ہیں۔

عالم اسلام کی یہ واحد شخصیت تھی، جس کا ہر مسلک، ہر مکتب فکر اور ہر نظریہ کا حامل شخص دل وجان سے احترام کرتا تھا، قرضاوی نہیں رہے، سچ یہ ہے کہ اب بہت کچھ نہیں رہا۔ اللہ مغفرت فرمائے اور پوری امت کو صبر جمیل عطا کرے، علامہ کا جانا پوری امت کیلئے ایک صدمہ سے کم نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...