بیلگام کے اتھنی میں بھائی بہن پانی میں ڈوب کر ہلاک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th June 2020, 2:00 PM | ساحلی خبریں |

بیلگام:7؍جون (ایس اؤ نیوز) کھیت میں زرعی آب پاشی کے لئے کھودے گئے زرعی تالاب میں تیراکی سیکھنے گئی بہن کو ڈوبتے دیکھ کر بچانے گیا    بھائی دونوں بھی    پانی میں ڈوب کر ہلاک ہونے کا واقعہ اتھنی تعلقہ کے گونڈیواڑی دیہات میں پیش آیا ہے۔

کسان اپنے کھیتوں میں پانی کی ذخیرہ اندوزی کے لئے بڑے بڑے گڈھے  کھو د کر پانی جمع کرتے ہیں جو تالاب کی شکل میں ہوتے ہیں۔ ایسے ہی ایک کھیت کے تالاب میں تیراکی سیکھنے کے لئے بھائی اور بہن نے چھلانگ لگائی تھی، مگر پہلے بہن ڈوبنے لگی تو بھائی نے اُسے بچانے کی کوشش کی ، مگر وہ دونوں وہیں ڈوب ہوکر ہلاک ہوگئے ۔ مہلوکین کی شناخت 13سالہ سنمتی نیامنا کوپوواڑ اور 15سالہ پاشورناتھ نیامنا کوپوواڑ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

 معاملے کو لے کر پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد پولس جانچ میں جٹی ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔