برطانیہ کا ڈیجیٹل کرنسی ’برِٹ کوائن‘ بنانے پر غور

Source: S.O. News Service | Published on 20th April 2021, 1:23 PM | عالمی خبریں |

لندن، 20؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) بینک آف انگلینڈ اور برطانوی وزارت خزانہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ مشترکہ طور پر ایک سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی بنانے کے امکان پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر ہارڈ کرنسی کا استعمال کم ہو رہا ہے جبکہ کورونا وباء کی وجہ سے نوٹوں کا استعمال مزید کم ہو کر رہ گیا ہے۔

بینک آف انگلینڈ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر یہ کرنسی بنائی گئی تو اس کو منظور کر لیا جائے گا۔ یہ ڈیجیٹل کرنسی خریداری اور کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکے گی۔ تاہم یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نوٹ بھی موجود رہیں گے اور یہ کرنسی نوٹ معمول کی طرح مستقبل میں بھی گردش میں رہیں گے۔

دنیا میں بٹ کوائن جیسی ڈیجیٹل کرنسیاں تیزی سے مشہور ہو رہی ہیں جبکہ چین جیسے متعدد ممالک بھی اپنی ڈیجیٹل کرنسیاں مارکیٹ میں لانے پر کام کر رہے ہیں۔ تاہم دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں یا بٹ کوائن کے برعکس برطانیہ کی ڈیجیٹل کرنسی حکومت کے کنٹرول رہے گی۔

ایپ پر مبنی اسٹارلنگ بینک کی چیف ایگزیکٹیو اینی بوڈن کا کہنا تھا، '' دنیا ڈیجیٹل کرنسیوں کی دوڑ میں ہے اور ہمیں بھی اس میں شامل ہونا چاہیے۔‘‘

فی الحال صرف بہاماز کے پاس ایسی کرنسی موجود ہے جبکہ چین نے اپنے کئی شہروں میں اپنی ڈیجیٹل کرنسی کا تجربہ جاری رکھا ہوا ہے۔ سویڈن اعلان کر چکا ہے کہ وہ سن دو ہزار چھبیس تک اپنی ڈیجیٹل کرنسی بنا لے گا جبکہ یورپین سینٹرل بینک نے عندیہ دیا ہے کہ الیکٹرانک یورو آئندہ چار برسوں میں متعارف کروایا جا سکتا ہے۔

برطانوی وزیر خزانہ رِشی سُونک کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے، جو برطانیہ کو فنانشل ٹیکنالوجی سیکٹر میں مدد فراہم کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

افغانستان کے کابل کی مسجد میں دھماکہ، امام سمیت 12 نمازی جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں امام سمیت 12 نمازی جاں بحق ہوگئے، دھماکہ   جمعہ  کی نماز کی ادائیگی کے دوران کیا گیا۔افغان پولیس  ترجمان کے مطابق کابل کے ضلع شکر درہ میں مسجد کے اندر دھماکہ کیا گیا جس میں مسجد کے امام مفتی نعمان  سمیت ۱۲ نمازی جاں ...

فلسطین میں اسرائیلی فضائی حملے جاری؛ شہید ہونے والوں کی تعداد 119 کو پہنچ گئی؛ بمباری کے باوجود قبلہ اول میں فرزندان توحید نے ادا کی عید الفطر کی نماز

اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر جاری فضائی حملوں میں گذشتہ چار روز میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر113 ہوگئی ہے جن  میں 31 بچے بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایک طرف بمباری جاری تھی اور دوسری طرف غزہ پر بمباری کے دوران  قبلہ اول میں ایک لاکھ سے زائد فرزاندن توحید  عید ...