انگلینڈ میں لاک ڈاؤن میں نرمی، 10 ہفتوں بعد کھلے اسکول

Source: S.O. News Service | Published on 2nd June 2020, 12:57 PM | عالمی خبریں |

لندن،2؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) 10 ہفتوں کے بعد برطانیہ کے انگلینڈ ریجن میں لاک ڈاؤن کے بعد اسکول کھول دیئے گئے، مگر نصف کے قریب والدین نے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کیا ہے۔ برطانوی حکومت نے گزشتہ روز لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں اسکولوں کا کھولا جانا بھی شامل تھا، کچھ علاقوں میں مقامی انتظامیہ اور ٹیچرز یونین کی جانب سے تحفظات کے اظہار کی وجہ سے بہت کم تعداد میں بچوں کو اسکول آنے کا موقع دیا گیا ہے۔

رطانوی ادارہ نے مختلف علاقوں کے سروے کی بنیاد پر رپورٹ کیا ہے کہ بہت سے والدین کی جانب سے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کی وجہ سے حاضری 46 سے 50 فیصد کم رہی، جبکہ 25 فیصد ٹیچرز اپنی یا اہل خانہ کے بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسکول نہیں پہنچے۔ بچوں کو کلاسوں میں ایس او پیز کے مطابق فاصلہ پر بٹھایا گیا اور کلاس روم میں بچوں کی تعداد کم رکھنے کے لئے کلاسوں کو تقسیم بھی کیا گیا۔

انگلینڈ میں اسکول کھل گئے ہیں مگر ویلز میں اسکول کھولنے کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی ہے جبکہ اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ نے اگست میں اسکول کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...