بھٹکل میں رابطہ تعلیمی ایوارڈ کی عظیم الشان تقریب :تین سال کے 72 ٹاپرس کو گولڈ میڈلس
بھٹکل:4؍اگست(ایس اؤ نیوز) بھٹکل رابطہ سوسائٹی کے زیر اہتمام نوائط کالونی وائی ایم ایس اے میدان میں منعقدہ ’’رابطہ تعلیمی ایوارڈ‘‘ کا عظیم الشان اجلاس اتوار کو منعقد ہوا جس میں بھٹکل، بیرون بھٹکل اور بیرون ملک میں ایس ایس ایل سی، پی یوسی، ڈگری، انجنئیرنگ، ایم بی اے اور عالمیت میں ٹاپ کرنے والے بھٹکل کے جملہ 72طلبا و طالبات کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ تقریب میں مقامی سطح پر بیسٹ ٹیچر سمیت بیسٹ اسکول کا بھی ایوارڈ الگ سے دیا گیا۔
اجلاس میں شریک معزز مہمانوں کے ہاتھوں جہاں طلبا وطالبات کے درمیان طلائی تمغات کی تقسیم ہوئی وہیں انجمن گرلس ہائی اسکول بستی روڈ کی معلمہ شریمتی کلپنا تلگیری کو بیسٹ ٹیچرایوارڈ سے اعزاز بخشا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ بھٹکل کی علی پبلک اسکول کو سب سے بہترین اسکول ایوارڈ،نیو شمس اسکول بھٹکل کو بیسٹ اسکول ان لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ ایوارڈ ، نونہال سنٹرل اسکول کو بیسٹ اسکول ان ڈیجیٹل لرننگ اینڈ آئی سی ٹی انٹی گریشن ایوارڈ اور انجمن گرلس ہائی اسکول بستی روڈ کو بیسٹ اسکول ان اسٹوڈنٹس کاؤنسلنگ اینڈ مینجمنٹ ایوارڈ سے نوازاگیا۔
اجلاس میں جمعیۃ العلماء ہند کے نائب صدر مولانا سلمان بجنوری نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ بھٹکل ہندوستان کا مثالی قصبہ ہے۔ خصوصیات کے اعتبار سے ہندوستان کے سمندر میں ایک جزیرہ ہے۔ تمغات حاصل کرنے والے طلبا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ تمغات مزید تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیتےہیں۔ مولانا نے کہاکہ ہماری علمی تاریخ مثالی تاریخ ہے جو کسی اور کے پاس نہیں ہے۔طلبا کو سمجھنا چاہئے کہ علم قربانی چاہتاہے انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی علمی تاریخ کو سمجھنے کی طرف توجہ دیں۔
ڈاکٹر پی اے انعامدار یونیورسٹی پونا کے بانی اور وائس چانسلر ڈاکٹر پی اے انعامدار نے اپنے خطاب میں اللہ کے نبی ﷺکی سیرت کہ طرف توجہ دینے کی بات کہی کہ آپ کو مکہ کی زندگی میں مصائب اور مشکلات کا کس طرح سامنا کرنے کی اللہ نے تربیت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج جو ناسازگار حالات ہیں وہ اللہ کی منصوبہ بندی ہے ہمیں حالات کاسامنا کرنے کی تیاری کی تربیت دی جارہی ہے۔ آگے کہا کہ جو دوسرے کررہےہیں اس پر ایک لفظ بھی مت بولو، کیونکہ وہ لوگ اپنے ایجنڈا پر چل رہے ہیں ہم اس میں شامل نہیں ہونگے بلکہ ہم خود اپنا ایجنڈا بنائیں گے اور عمل کریں گے کیونکہ ذہین لوگوں کا یہی کام ہوتاہے۔ خاموشی کے ساتھ عمل کرنا ہمارا کام ہے۔ جس دن ہم دین ودنیا کے علم سے لیس ہوجائیں گے اس وقت سب کچھ آسان ہوگا۔
مشہور بین الاقوامی موٹی ویشنل اسپیکر منور زماں نے اپنے مختصر خطاب میں کہاکہ ہم اپنے آپ کو اور خدا کو پہچانیں۔ دنیا کی ساری مخلوقات میں ہم سب سے اعلیٰ ہیں اس کی قدر کریں ۔ ہر ایک کی قیمت ہوتی ہے، جن لوگوں کو اپنی قیمت کا اندازہ ہے وہ اس کا بہتر استعمال کرتےہوئے دنیا میں ترقی کی منازل طئےکرتے ہیں۔ جتنی محنت کریں گے اتنا علم حاصل ہوگا۔ صرف عمارتیں تعمیر کرنے سے کام نہیں ہوتاہے بلکہ تعلیمی ماحول بنانا ضروری ہوتاہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کو اس کی عظمت ، رحمت، طاقت کے ساتھ سمجھیں، ہم اپنی حیثیت سے دعا نہ مانگیں بلکہ اللہ کی عظمت ، رحمت ، قدرت، طاقت کو دیکھتے ہوئے دعامانگیں۔ طلبا حافظ و عالم بھی بنیں، سائنس دان، جج اور تاجر بھی بنیں۔ پروگرام میں مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی اور جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا عبدالرب ندوی نے بھی اپنے
تاثرات پیش کئے۔ رابطہ سوسائٹی کے صدر عمر فاروق مصباح نے جلسہ کی صدارت کی۔ جنرل سکریٹری عتیق الرحمن منیری نے مہمانوں کا تعارف پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پروگرام کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی
اجلاس کو دونشستوں میں صبح اور شام میں تقسیم کیاگیا تھا۔ مولوی تنویر جوشیدی، سفیان ایس ایم، داود مصباح، مُصیب پٹیل، صابر علی اکبرا، فوزان مصباح اور جاوید کولا نے ٹاپرس کے ناموں کا اعلان کیا۔
حمدان ابن مولوی حشمت اللہ رکن الدین کی تلاوت قرآن سے صبح کی نشست کا آغاز ہوا۔ رابطہ سوسائٹی کے سکریٹری مولوی مولیٰ کرانی نے استقبال کیا،نظامت کی ذمہ داری بھی انہوں نے ہی سنبھالی۔ شام کی نشست کا آغاز حافظ نابغ ابن نورالہدیٰ برماور کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ حافظ عمیر ابن عبدالباسط حافظ نے رابطہ سوسائٹی کاترانہ پیش کیا۔ کنونیر جیلانی محتشم نے کلمہ تشکر پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت مولوی ابرار موٹیا نے کی۔
جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے صدر مولانا عبدالعلیم قاسمی کی دعا پر اجلاس اختتام کو پہنچا۔ ڈائس پر مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر ایس ایم پرویز، انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر ایڈوکیٹ مزمل قاضیا، کینرا خلیج کونسل کے صدر محمد یونس قاضیا موجود تھے۔نشستوں کے درمیان حاضرین کے درمیان تواضع کےپاکٹ تقسیم کئے گئے۔
جن ٹاپرس کو رابطہ ایوارڈ سے نوازا گیا، اُس کی تفصیلات ذیل میں ہے: