کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر دولہا- دلہن اور باراتیوں پر جرمانہ

Source: S.O. News Service | Published on 25th April 2021, 11:47 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بڑوانی،25؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  مدھیہ پردیش کے بڑوانی ضلع میں کورونا کرفیو کی شرطوں کی خلاف ورزی کرنے پر تین دولہا - دلہن اور باراتیوں پر جرمانے لگائے گئے ہیں۔ بڑوانی کے ایس ڈی ایم گھن شیام دھنگر نے آج بتایا کہ جمعرات کی رات بڑوانی سے شادی کر کے اندور لوٹ رہے دولہے اور باراتیوں کی تعداد کی اجازت سے زیادہ باراتیوں کو لانے پر دس ہزار روپے کا جرمانہ وصولہ گیا ہے۔

اسی طرح راج پور کے سب ڈیویژنل افسر محصولات وی ایس چوہان نے آج بتایا کہ کل انجڑ میں طے حد سے زیادہ باراتیوں کو لانے پر 15 سو روپے کی چالانی کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو بھی ایک دولہا اور دلہن پر کار میں اجازت سے زیادہ سواری بٹھانے کے معاملے میں ایک ہزار روپے کی رقم وصولی گئی تھی۔

ضلع میں کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر اب تک 22,630 لوگوں پر چالان کرنے کی کارروائی کرتے ہوئے 23 لاکھ 73 ہزار 895 کی رقم وصولی گئی ہے۔ وہیں 13 لوگوں پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی، 76 دکانوں کو سیل کرنے اور 658 لوگوں کو کھلی جیل میں بھیجنے کی کارروائی ہوئی ہے۔

بڑوانی ضلع میں پچھلے 24 گھنٹے میں 190 اور کھرگون ضلع میں 279 لوگ متاثر پائے گئے ہیں۔ کھرگون ضلع کے کورونا انچارج وزیر ہردیپ سنگھ ڈنگ نے ضلع کے مختلف کوود کیئر سینٹروں کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔

کھرگون ضلع کلیکٹر انوگرہ پی نے کل ضلع اسپتال کا اچانک انسپیکشن کیا، جس میں پایا گیا ہے کہ ایسے مریض جن کا سیچوریشن لیول 95 سے 97 ہے، انہیں آکسیجن ماسک لگایا گیا ہے۔ انہوں نے پایا کہ بہتر حالات کے بعد بھی وہ کووڈ-19 سینٹر نہیں جانا چاہتے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...