کیا ’میک اِن انڈیا‘ مہم پر بھی لگے گا بریک ؟ سولار پاور پلانٹ کا 85 فیصد سامان غیر ملکی، مودی کے ایک کے بعد ایک منصوبے ناکام!

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 18th January 2020, 3:09 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 18/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ چلائے گئے کئی ایک منصوبوں میں اب   ’میک ان انڈیا‘  منصوبے پر بھی بریک لگنے کے آثار نظر آرہے ہیں کیونکہ  میڈیا کے ذریعے پتہ چل رہا ہے کہ   ہندوستان میں بڑھتی جا رہی سولار  پاور کی ڈیمانڈ کے درمیان 85 فیصد سامان چین، ملیشیا اور ویتنام سے برآمد کیے گئے ہیں۔ پی ایم مودی کی اس مہم پر بریک لگنے  کا اندازہ اس بات سے بھی  لگایا جا سکتا ہے کہ مالی سال 2014 کے بعد سولار  فوٹو وولٹک (پی وی) سیل اور ماڈیول کی برآمدگی قیمت 90 ہزار کروڑ روپے تک بڑھ گئی ہے۔

 بتایا جارہا ہے کہ مودی کے ذریعے بنائے گئے کئی خاص منصوبے ناکام ہو چکے ہیں اور کئی ایک  منصوبوں پر بریک سا لگ چکا ہے۔ ایسے منصوبوں میں ہی ایک منصوبہ ’میک ان انڈیا‘ کا بھی ہے جس کی لانچنگ پی ایم مودی نے بڑے  زور و شور کے ساتھ  کی تھی اور کہا تھا کہ اس سے ملک میں نہ صرف روزگار بڑھے گا بلکہ کم خرچ پر معیاری چیزیں بنائی جا سکیں گی، مگر غیر ممالک سے اشیاء کی برآمدگی کی اطلاع کے بعد اس ’میک ان انڈیا‘ مہم پر بھی  بریک لگنا طئے ہے۔

رپورٹوں کے مطابق  پی وی سیلس اور ماڈیول امپورٹ کرنے پر خرچ کی گئی رقم تقریباً 4.83 بلین ڈالر ہے، جو ڈائریکٹ بیرون ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔ اتنا ہی نہیں، یہ رقم مالی سال 2014 سے 2019 تک حکومت کے ذریعہ رینوئبل انرجی سیکٹر کے لیے الاٹ بجٹ رقم سے 6 گنا زیادہ ہے۔

حکومت کے ذریعہ گزشتہ 24 مہینوں میں شمسی مصنوعات اور اشیاء کے معیار پر اٹھائے جا رہے سوال کے باوجود بھی اتنی بڑی  سطح پر برآمدگی ہوئی ہے۔ انگریزی روزنامہ ’انڈین ایکسپریس‘ کے ذریعہ اس موضوع پر وزارت برائے جدید و تجدید (ایم این آر ای) کے سکریٹری کو بھیجے گئے سوال پر کوئی جواب فی الحال موصول  نہیں ہوا ہے۔

غور طلب ہے کہ حکومت کا حدف  مارچ 2022 تک 175 گیگا واٹ والے شفاف توانائی صلاحیت کو پیدا کرنا ہے، جس میں سے 100 گیگا واٹ سولار  ہونے کی امید ہے۔ مرکزی بجلی اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں شمسی توانائی نے اپنی قائم کردہ صلاحیت کو 12 گنا سے زیادہ 31 گیگا واٹ تک بڑھایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...