برازیل: تقریباً 60 ہزار نئے کورونا کیسز کے ساتھ مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 87 ہزار پہنچی

Source: S.O. News Service | Published on 24th July 2020, 8:55 PM | عالمی خبریں |

ریو ڈی جنیرو،24؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) جنوبی امریکی ملک برازیل میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59،961 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد کورونامتاثرین کی تعداد بڑھ کر 2،287،475 ہوگئی ہے۔ جمعرات کو وزارت صحت نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران 1311 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد بڑھ کر 84،082 ہوگئی ہےجب کہ اس وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک تقریباً 15 لاکھ 70 ہزار افرادشفایاب ہوچکے ہیں۔

ایک روز قبل برازیل میں ایک ہی دن میں 67،8600 افراد کورونا سے متاثر ہونے اور 1،284 مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔ برازیل،امریکہ کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے یہ ملک اب بھی دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔ وہیں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ افراد کورونا میں متاثر ہوچکے ہیں اور 631،000 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...