کورونا سے زیادہ اموات کے معاملے میں برازیل دوسرا، میکسیکو بنا پانچواں ملک

Source: S.O. News Service | Published on 5th July 2020, 10:58 AM | عالمی خبریں |

رازیلیا،5؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 38000 نئے معاملے درج کیے گئے۔ وزارت صحت کی جانب سے سنیچر کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کے 37923 نئے معاملے درج کئے گئے اور اس دوران 1091 مریض کی اس کے سبب اموات ہوئیں۔ ملک میں اب تک 1577004 لوگ اس وبا کی زد میں آچکے ہیں اور 64265 لوگوں نے اب تک اس سے میں اپنی جان گنوائی ہے۔

برازیل میں اس سے ایک دن قبل یعنی جمعہ کو کورونا کے 42223 نئے معاملے ریکارڈ کیے گئے تھے اور 1290 لوگوں کی اس کے سبب موت ہوئی تھی۔ برازیل کورونا سے متاثر ہونے اور اس کے سبب ہونے والی اموات کے معاملے میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔

وہیں میکسیکو کورونا وائرس (کوویڈ 19) سے ہونے والی سب سے زیادہ اموات کے معاملے میں فرانس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا پانچوان ملک بن گیا ہے۔ یہاں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 7000 نئے معاملے درج کیے گئے اور پانچ سو سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی۔ وزارت صحت نے گزشتہ روز یہاں اطلاع دی۔

وزارت کے وبائی مرکز کے ڈائریکٹر جوس لوئس الومیا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’ملک میں کورونا کی وجہ سے آج تک 30366 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ میکسیکو میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کووڈ- 19 کے 6914 نئے معاملے درج کئے گئے اور اس کی وجہ سے 523 مریضوں کی موت ہوگئی۔

ایک نظر اس پر بھی

ہانگ کانگ کے جمہوریت نواز میڈیا ٹائیکون جمی لائی گرفتار

ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز میڈیا کی اہم شخصیت جمی لائی کے ایک قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ انہیں غیر ملک طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت کے شبہے میں متنازعہ سکیورٹی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ جمی لائی کی میڈیا کمپنی 'نیکسٹ ڈیجیٹل' سے وابستہ ایک سینیئر افسر مارک سائمن نے پیر 10 جولائی ...

افغانستان میں چند ماہ کے دوران امریکی فوجیوں کی تعداد 5 ہزار سے کم کردی جائیگی، امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں امریکی افواج کو نومبر کے اختتام تک کم از کم 5ہزارتک کم کر دیا جائیگا۔ایسپر نے فاکس نیوز کودیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم نومبر کے آخر تک یہ تعداد 5 ہزار سے کم کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں کانگریس کو بریف کرنا پڑے ...

بیروت دھماکوں کے بعد لبنان میں سیاسی دھماکے جاری ، وزیر اطلاعات منال عبدالصمد مستعفی

بیروت دھماکہ جن میں چھہ ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے اور ڈیڑھ سو سے زائد افراد موت کا شکار ہوئے اس کے بعد سے لبنان میں حکومت کے خلاف پہلے سے موجود ناراضگی بڑھ گئی ہے ۔ اس بڑھتی ناراضگی کی وجہ سے لبنان کی وزیر اطلاعات منال عبدالصمد نے استعفی دے دیا ہے اور ابھی تک چھہ ارکان پارلیمنٹ ...