برازیل میں کووڈ 19 سے اب تک 1.14 لاکھ افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 23rd August 2020, 11:45 AM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

برازیلیا،23؍اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی)  عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے بری طرح متاثر لاطینی امریکی ملک برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 50،032 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کرکے 35،82،362 ہوگئی ہے۔

برازیل کی وزارت صحت کی جانب سے کل رات جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں وبا سے 892 اموات کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،14،250 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل برازیل میں جمعہ کو کورونا وائرس کے 30،355 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور کووڈ 19 سے 1054 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برازیل (35.82 لاکھ) پہلے ہی کورونا کی تعداد کے لحاظ سے امریکی (56.64 لاکھ) سے پیچھے ہے۔ کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی فہرست میں بھی برازیل ہی امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

برازیل کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ساؤ پالو کورونا سے بری طرح متاثر ہے اور اب تک 28،392 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے بعدریو ڈی جنیرو اور سیئرا میں بھی کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز پائے گئے ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک 27 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...