برہماور میں بائک کو انجان سواری کی ٹکر : بائک سوار ہلاک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd June 2021, 11:57 PM | ساحلی خبریں |

برہماور:22؍جون(ایس اؤ نیوز)مندارتی کےکلراشی نامی مقام پر پیش آئے بائک حادثے میں مندارتی کے قریبی مقام نڈور کے مکین ہریش پجاری نامی شخص ہلاک ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ہریش اپنی بیوی کے گاؤں چانتاری سے بائک پر اپنے گاؤں نڈور کی طرف جارہا تھا۔ کلراشی کے قریب ایک انجان سواری نے اس کی بائک کو ٹکر ماردی اور موقع پر سے فرار ہوگئی۔ حادثے میں ہریش شدید زخمی ہونے پر انہیں برہماور اسپتال لےجایاجارہا تھامگر اُس نے  راستے میں ہی  نے دم توڑ دیا۔

اطلا ع پاتےہی تلاش میں نکلی برہماور کی پولس نے ٹکر دے کر فرار ہونے والی سواری کا پتہ چلاتے ہوئے اپنی تحویل میں لیا ہے۔ بتایا گیا ہےکہ ہریش کی اسی سال فروری میں شادی ہوئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی