برہماور : گوڈس رکشہ ، کار اور بائک کے درمیان سلسلہ وار حادثہ ۔ ایک شخص ہلاک ۔ چار افراد زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 5th December 2021, 8:16 PM | ساحلی خبریں |

برہماور،5؍ دسمبر(ایس او نیوز) سائبرا کٹَے علاقے میں گوڈس رکشہ، کار اور موٹر بائک کے درمیان پیش آئے سلسلہ وار سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ چار لوگ زخمی ہوگئے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گوڈس رکشہ میں مچھلیاں لدی ہوئی تھیں ۔ جبکہ یہ رکشہ جے سی بی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کررہا تھا تو سامنے سے آنے والی تیز رفتار سوفٹ کار سے ٹکرایا گیا ۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ رکشہ بری طرح چپک گیا جس میں رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھ بیٹھا ہوا سریش مارکلا پھنس کر رہ گئے  ۔ سریش نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ رکشہ ڈرائیور کو سنگین زخمی حالت میں علاج کے لئے اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

اسی دوران رکشہ اور کار کے تصادم میں ایک موٹر بائک سوار بھی پھنس گیا جس کی وجہ سے اس کے بائیں پاوں میں شدید چوٹ آئی ہے ۔ اس کےعلاوہ حادثہ کا شکار ہونے والی کار میں سوار دو افراد بھی زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

حادثہ کی اطلاع ملنے پر برہماور پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کر لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اترکنڑا میں کورونا متاثرین میں اضافہ : جاترے، میلے ، اتسوا اور ٹورنامنٹوں پر پابندی عائد کرنے ضلع نگراں کار وزیر کی ہدایت؛ بھٹکل میں کورونا ٹیکہ کاری میں کمی پر ظاہر کی تشویش

اترکنڑا ضلع میں دن بدن کورونا کے متاثرین میں اضافہ ہورہاہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے جاترا اور اتسواوغیرہ کو بغیر کسی  رعایت کے پابندی عائدکرنے اور انہیں ملتوی کرنے ضلع نگراں کارو زیر شیورام ہیبار نے ضلع انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں۔

کاروار: نارائن گروکے مجسمہ کو یوم جمہوریہ میں قبول کرنے سے انکار کرنے پر آریہ اور اِڈگا طبقے میں ناراضگی

مرکزی حکومت  نے اس مرتبہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں نارائن گرو کے مجسمے کو شامل کرنےسے انکارکیا ہے جس پر آریہ اور اِڈگا (نامدھاری) طبقات میں  سخت ناراضگی پائی جارہی ہے، ایسے میں ان طبقات کے لیڈران نے  مرکزی حکومت پر نا انصافی کئے جانے کا الزام لگایا ہے۔

گوا میں واسکو ڈی گاما ہوڑہ ۔ امراوتی ایکسپریس پٹری سے اترگئی؛ سبھی مسافر محفوظ

گوا کے دودھ ساگر اور کارنجول کے درمیان  واسکودی گاما ہوڑہ۔ امراوتی ایکسپریس  پٹری سے اُترنے کی  واردات پیش آئی ہے، مگر حادثے میں  ٹرین میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں اور   کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔واردات منگل کی صبح تقریباً 9 بجے پیش آئی۔

بھٹکل : مرڈیشور میں 20 جنوری کو منعقد ہوگا رتھ اتسوا : اسسٹنٹ کمشنر نے جاری کیا نیا فرمان

بڑھتے ہوئے کورونا معاملات کا حوالہ دے کر دو تین دن قبل تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے مرڈیشور رتھ اتسوا منانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرنے کے بعد اب اسسٹنٹ کمشنر نے نیا حکم جاری کیا ہے جس کے تحت چند شرائط کے ساتھ رتھ تہوار 20 جنوری کو منانے کی اجازت دی گئی ہے ۔

سرسی :فوریسٹ مکینوں کے انخلاء کو لےکر جاری کئےگئے حکم نامےپر اتی کرم دار ویدیکے کے صدر کی کڑی مذمت

فوریسٹ زمین پر منحصر فوریسٹ مکینوں کے انخلاء کی کارروائی میں کسی بھی طرح کی تاخیر کئے بغیر فوری طورپر فوریسٹ مکینوں کو نکال باہر کرنےچیف فوریسٹ آفیسر بنگلورو نے جو حکمنامہ جاری کیا ہے، وہ  غیرقانونی ہے۔ اور ہم اس افسر شاہی کے تحکمانہ  پالیسی کی سخت مذمت کرتے ہیں،  یہ ...