برہما رتھ آج مرڈیشور پہنچا؛ داخلی گیٹ سے اندر لے جانے کے دوران سینکڑوں لوگوں کی شرکت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th January 2022, 8:08 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 6 جنوری (ایس او نیوز)  کنداپور کے کوٹیشور سے  آج جمعرات کو  برہما رتھ  مرڈیشور پہنچا جس کے استقبال کے لئے   کثیر تعداد میں  لوگ مرڈیشور کے داخلی گیٹ پر موجود تھے۔ پہلے یہاں پوجا پاٹ کی گئی پھر رتھ کو  ولگا منٹپ لے جایا گیا،  ریلی کی شکل میں رتھ کو   وولگا منٹپ  لے جانے کے دوران   سینکڑوں  لوگ موجود تھے۔

بتایا گیا ہے کہ  قریب 400 سال سے مرڈیشور مندر  میں موجود ایک رتھ کو   تیر حبّا کے موقع پر استعمال کیا جارہا تھا۔  جو کافی پرانا ہونےکے ساتھ ساتھ کافی  خستہ حال بھی ہوچکا تھا۔ مرڈیشور کو ترقی کی راہ پر لے جانے اور مرڈیشور کو  سیروتفریح کا اہم مرکز بنانے والے آر این شٹی  فیملی نے  اس بار اپنی جانب سے  نیا رتھ بناکر  دینے کا اعلان کیا تھا،  آر این شٹی  کی طرف سے اس برہمارتھ کو  بنانے کی ذمہ داری  کنداپور کے کوٹیشور  میں رتھ بنانے  میں ماہر  راج گوپال اچاری  اور اس کی ٹیم کو دی گئی  تھی۔   ایک بڑے  ٹرک پر لاد کر اس رتھ کو   آج مرڈیشور پہنچایا گیا ہے اور مرڈیشور کے وولگا منٹپ میں رتھ  کو   ٹرک  سمیت  پارک کیا گیا ہے۔

آر این شٹی   فیملی کی طرف سے معلومات فراہم کرتے ہوئے   مرڈیشور  کے اہم ذمہ دار ایس ایس کامتھ نے بتایا کہ  14 جنوری کو  یہ رتھ مرڈیشور مندر انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا۔ اس موقع پر خصوصی پوجا سمیت دیگر تقریبات  کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں  شریک ہونے والوں کو  کھانے کا  بھی انتظام  رہے گا۔ انہوں نے  عقیدت مندوں سے اس تقریب میں  کثیر تعداد میں شریک ہونے کی بھی درخواست کی ہے۔

یاد رہے کہ ہرسال 20 جنوری کو مرڈیشور میں رتھ کھینچنے کی  تقریب منعقد ہوتی ہے جس میں ہزاروں لوگ شریک ہوتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔