دبئی کے قریب عجمان میں 16 مارچ سے شروع ہوگا بی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ؛ کھلاڑیوں کی نیلامی کے دوران انس مُلا سب سے مہنگے کھلاری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th February 2018, 11:02 PM | خلیجی خبریں | اسپورٹس |

عجمان 4/فروری (ایس او نیوز) بھٹکل پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اس بار امین سیف اللہ بی پی ایل 2018 کے نام سے  جانا جائے گا جس کا آغاز16 مارچ سے  عجمان کے ایڈن گارڈن گرائونڈ میں ہوگا، البتہ جمعہ کو اس ٹورنامنٹ کے لئے کھلاڑیوں کی بولی لگائی گئی جس میں انس مُلا سب سے مہنگے کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ان کے بعد صفوان شانو کا نمبر رہا۔ انس مُلا کو  رکن الدین چیلنجر نے ۱۲۱ پوائنٹس میں حاصل کیا جبکہ صفوان شانو کو 113 پوائنٹس سے این جی ٹی اسٹرائکر نے  حاصل کیا ۔ ٹورنامنٹ کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ پہلی بار نیلامی کے دوران ( RTM (Retain to Match  کا استعمال کیا گیا جس میں ٹیم  اپنے ایک اہم کھلاڑی کا نام نیلامی سے پہلے بی  پی ایل  کمشنر کو دیتی ہے اور یہ نام خفیہ رکھا جاتا ہے ۔ جب یہ نام نیلامی میں پیش ہوتا ہے تو اس کو آرام سے اپنی  ٹیم میں شامل کرلیتی ہے ۔  IPL  طرز کے اس طریقہ کار کو ٹیم اور شائقین نے کافی  سراہا ۔

 دبئی میں اس وقت بی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کی گہماگہمی جاری ہے، اور کھلاڑیوں کی نیلامی کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ بی پی یل کی جانب سے یہ  ساتواں  کرکٹ ٹورنامنٹ ہیں۔

 بی پی ایل گورننگ کونسل  کی جانب سےمسلسل چھ سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم بھٹکل و اطراف کے نوجوانوں کو  ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوشش جاری ہے۔نوجوان جو بھٹکل میں اپنی تعلیم مکمل کرتے ہی گلف آجاتے ہیں، کھیل کا تعلق ایک طرح سے ختم ہوجاتا ہے، مگر بی پی ایل کی شروعات  کے ساتھ ہی اُن نوجوانوں کو اپنا کھیل دبئی میں پہنچنے کے بعد بھی جاری رکھنے کا سنہرا موقع ہاتھ آتا ہے۔

بی پی ایل گورننگ کونسل کے چیرمین جناب عتیق الرحمن مُنیری نے بتایا کہ  اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں ۶ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جس میں کل ۹۰ کھلاڑیں شامل ہیں ۔ اس مرتبہ بھی ٹورنامنٹ فیس پچھلے ٹورنامنٹوں کے مقابلہ میں نصف رکھی  گئی ہے  اور سختی کے ساتھ  تمام ٹیموں کے مالکوں  کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ  کھیل پر زائد خرچ نہ کریں اور فضول خرچی سے دور رہیں ۔مسٹر مُنیری نے بتایا کہ  اس مرتبہ ہمیں ایک کامیاب اور تنازعات سے ہٹ کر ٹورنامنٹ کا انعقاد  کرنا ہے جس کے لئے تمام ٹیم مالکوں  ا ور بی پی ایل گورننگ کونسل کے درمیان   تال میل ضروری ہے ۔ 

کھلاڑیوں کی نیلامی کے پروگرام کا آغا ز مولوی نافع کی  تلاوت قران  سے ہوا۔ سرپرست بی پی ایل جناب محمد غوث خلیفہ نے تمام مہمانوں اور کھلاڑیوں کا استقبال کیا ۔ اس کے بعد قائد قوم  ڈاکٹر ایس ایم سید  خلیل الرحمن صاحب نے کہا  کہ میں سمجھ رہا تھا کہ اس بار بی پی ایل نہیں ہوگا لیکن نوجوانوں کے لئے بی پی ایل گورننگ کونسل  نے  بہت اچھا قدم اٹھایا ہے ، انہوں نے  کہا کہ بی پی ایل ایک اچھا تفریحی پروگرام ہے اس سے بہت سارے کھلاڑیوں کا پرفارمینس  دیکھنے کو ملتا ہے۔

بی پی ایل 2018 ٹورنامنٹ میں جن  چھ ٹیموں کو موقع دیا گیا ہے،  اس  کے نام یہ ہیں: 
ابوظبی رائڈرس۔ٹریک چارجر ‘ ڈی وی ایس یونائٹید ‘ کے ایم واریر ’ رکن الدین چیلنجر اور ان جی ٹی اسٹرائکر۔

اس بار ٹورنامنٹ کے سبھی میچس دوپہر  کے بعد کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ ۱۶ مارچ کو رکن الدین چیلنجر اور این جی ٹی اسٹرائکر کے درمیان ہوگا۔
بی پی ایل کے  ڈپٹی کمشنر جناب ضیاء شمس الدین جوکاکو نے شکریہ کلمات پیش کیں اور کرکٹ ٹورنامنٹ کا شیڈول پیش کیا۔ آکشن کی نیلامی کی نظامت عمران خطیب ‘ عفان گنگاولی ‘ افنان سدی باپا اور سمیر قاضیا نے کی ۔ اس موقع پر کھلاڑیوں سمیت کرکٹ کے کافی شیدائی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مسجد حرام میں بیرون کے معتمرین کے استقبال کی تیاریاں

مسجد حرام میں 10 اگست سے بیرون ملک کے معتمرین کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مسجد حرام اور اس کے صحنوں میں سینی ٹائزیشن، تطہیر اور خوشبو سے معطر کرنے کا عمل 24 گھنٹے جاری ہے۔

دبئی کے بعد بحرین میں بھی بھٹکلی طالبہ نے حاصل کی شاندار کامیابی؛ بارہویں میں ملے 98 فیصد مارکس

دبئی میں  بھٹکلی طالبہ کی شاندار کامیابی کے بعد اب بحرین سے خبر موصول ہوئی ہے کہ وہاں بھی بھٹکل سے تعلق رکھنے  والی طالبہ نے بارہویں کے  سینٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن  (CBSE) میں 98 فیصد مارکس کے ساتھ امتیازی کامیابی درج کی ہے۔

کورونا: 70 فیصد ٹیکہ کاری کے بعد ہی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی، سعودی عرب کا اعلان

 عالمی وبا کورونا وائرس سے روک تھام کے تحت سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں کل آبادی کے ستر فیصد افراد کی مکمل ویکسینیشن کے بعد پرائمری اور نرسری کی تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی۔

دبئی: 5 اگست سے متحدہ عرب امارات میں داخل ہو سکیں گے ہندوستان ، پاکستان اور دیگر چار ممالک کے باشندے

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ملک میں داخلے کی پابندیوں میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے 5 /اگست سے ہندوستان، پاکستان، نائجیریا، یوگانڈا، نیپال اور سری لنکا کے ان باشندوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے جن کے پاس اقامہ ہو اور ان کے کووڈ ویکسینیشن کے دونوں ڈوز پورے ہوچکے ہوں ۔

ہاکی میں 41 سال بعد اولمپک تمغہ جیتنے پر ٹیم انڈیا کو صدر، وزیر اعظم اور راہل گاندھی کی مبارک باد

 ہاکی میں ہندوستان کے 41 سال بعد اولمپک تمغہ جینے پر ملک بھر میں خوش کا ماحول ہے، وہیں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹیم انڈیا کو مبارک باد پیش کی ہے۔ خیال رہے کہ ہندوستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس میں جرمنی کو شکست ...

ہاکی میں ٹیم انڈیا کی شاندار کاردگی، جرمنی کو ہرا کر ’برونز میڈل‘ جیتا، اولمپکس میں ہندوستان کا چوتھا تمغہ

  ٹوکیو اولمپکس 2020 میں کانسہ کے تمغہ کے لئے مقابلہ میں ہندوستان نے جرمنی کو 5-4 سے شکست دے دی۔ ٹیم انڈیا کی شروعات خراب رہی لیکن اس نے لگاتار گول کر کے شاندار واپسی کی۔ اس کے بعد جرمنی نے دو گول داغ کر ہندوستان پر دباؤ بنایا لیکن ہندوستان نے یکے بعد دیگر چار گول داغ کر میچ میں 5-3 ...

ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کا چوتھا میڈل، روی کمار دہیا کشتی کے فائنل میں داخل، چاندی کا تمغہ یقینی

ہندوستانی پہلوان روی کمار نے بدھ کے روز یہاں مردوں کے فری اسٹائل 57 کلو زمرے کے کشتی مقابلہ کے سیمی فائنل میں قزاکستان کے پہلوان نور سلام سنایاو کو ہرا کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ روی کمار اگر فائنل میں ہار بھی جاتے ہیں تو بھی وہ ہندوستان کے لئے چاندی کا تمغہ ضرور حاصل کر لیں ...

ٹوکیو اولمپکس: لولینا سیمی فائنل مقابلہ میں ہاریں، مگر ہندوستان کو تمغہ دلانے میں کامیاب

ہندوستانی خاتون مکہ باز لولینا بوگوہین عالمی چیمپین اور ترک مکہ باز بوسیناز سورمینیلی سے سیمی فائنل مقابلہ میں ہار گئی ہیں۔ لولینا کو 0-5 سے شکست ملی۔ اس ہار کے ساتھ ہی لولینا کی مہم ختم ہو گئی ہے۔ تاہم انہوں نے اب تک کی کارکردگی کے دم پر ہندوستان کو کانسی کا تمغہ دلا دیا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس: نیزہ پھینکنے کے مقابلہ میں نیرج چوپڑا کا کمال، فائنل میں داخل

 ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے نیزہ پھینکنے (جیولن تھرو) کے مقابلہ میں اپنی مہم کا آغاز انتہائی شاندار طریقہ سے کیا ہے۔ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 86.65 میٹر پر نیزہ پھینک کر فائنل میں مقام حاصل کیا۔