توہین آمیز فیس بک پوسٹ اور اس پر تشدد دونوں قابل مذمت

Source: S.O. News Service | Published on 13th August 2020, 8:49 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13؍اگست (ایس او نیوز) شان رسالتﷺ میں گستاخی کرتے ہوئے کئے گئے ایک فیس بک پوسٹ اور اس کے نتیجے میں شہر بنگلورو میں گزشتہ روز پیش آنے والے پر تشدد واقعات کی مذمت کے لئے چہار شنبہ کی صبح ممتاز علمائے کرام وقائدین کی زوم کانفرنس کے ذریعے ایک میٹنگ ہوئی اس میٹنگ میں شان رسالتﷺ میں گستاخی کرتے ہوئے فیس بک پر شائع کئے گئے پوسٹ کے لئے ذمہ دار نوین نامی کارکن کے خلاف کاروائی کرنے میں پولیس کی طرف سے کی گئی تاخیر کی مذمت کی گئی اور محسوس کیا گیا کہ پولیس کی طرف سے کاروائی کرنے میں تاخیر کے سبب اتنا بڑا ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

ان پرتشدد واقعات کو روکنے کےلئے پولیس کی طرف سے کی گئی فائرنگ میں تین لوگوں کی موت واقع ہوگئی اس پر بھی میٹینگ میں افسوس کا اظہار کیا گیا۔ تمام شرکائ نے کہا کہ اس معاملہ کو لے کر قانون ہاتھ میں لینے اور توڑ پھوڑ یا آتش زنی کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ بلکہ تحمل کے ساتھ اس کے خلاف جمہوری طریقے سے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کاروائی کے لئے زور دیا جا سکتا تھا۔ اس میٹینگ میں حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ ان تمام واقعات کی غیرجانبدارانہ طریقے سے جانچ کروائے اور گستاخ رسول ﷺ سمیت اس تشدد کے لئے ذمہ دار تمام عناصر کی نشاندھی کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے۔ جن لوگوں نے تشدد برپا کیا، عوامی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا وہ یقینا سزا کے مستحق ہیں۔

جذبات چاہے جو بھی ہو لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی۔ جذبات اور قانون الگ الگ ہیں۔ جذبات کی رو میں بہہ کر قانون ہاتھ میں لینا اور معصوموں کو نقصان پہنچانے کی مذہب اسلام میں بھی اجازت نہیں ہے۔ اس موقع پر تمام شرکائ نے عوام بالخصوص مسلمانوں سے اپیل کی کہ ان نازک حالات میں تحمل سے کام لیں اور جذباتی نہ ہوں بلکہ کسی حلقہ سے اشتعال انگیزی کی صورت میں قانون کا سہارا لیں۔ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ جذبات اگر قابو میں نہ رکھے گئے تو اس کا نقصان پوری امت کو جھیلنا پڑ سکتا ہے۔

اس میٹنگ میں شریک ہونے والوں میں مولانا صغیر احمد خان صاحب امیر شریعت کرناٹک، ڈاکٹر رحمنٰ خان صاحب سابق مرکزی وزیر، ناصر حسین صاحب رکن پارلیمان، مفتی محمد اسلم رشادی رکن شوریٰ مرکز سلطان شاہ، بنگلور، مفتی افتخار احمد قاسمی ، صدر جمیعتہ علمائ کرناٹک، مولانا مقصود عمران رشادی امام و خطیب جامع مسجد بنگلور سٹی، مولانا شبیر احمد ندعی مدرسہ اصلاح البنات ، بنگلور، مولانا زین العابدین رشادی و مظاہری دارالعلوم شاہ ولی اللہ بنگلور، مولانا ذوالفقار نوری، امام جامعہ حضرت بلال، بنگلور، مولانا اعجاز ندوی، امام و خطیب مسجد اہل حدیث، چارمینار، بنگلور، ڈاکٹر محمد سعد بلگامی، امیر جماعت اسلامی کرناٹک، این اے حارث رکن اسمبلی، جناب آغا سلطان صاحب ماعت شیعہ، مولانا عبد الرحیم رشیدی، صدر جمیعہتہ العلمائ کرناٹک، ایس آر مہروز خان سماجی کارکن شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔