زبردست ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا اور لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

Source: S.O. News Service | Published on 27th March 2023, 12:52 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،27/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  راجیہ سبھا میں آج کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کے زبردست ہنگامہ اور نعرے بازی کی وجہ سے ضروری دستاویزات بھی پیش نہیں ہوسکے اور ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔

راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ جیسے ہی ایوان میں داخل ہوئے، کانگریس اور دیگر اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی شروع کردی جس کی وجہ سے کارروائی چندمنٹوں میں ہی ملتوی کرنی پڑی۔ جس کی وجہ سے نہ کوئی ضروری دستاویز میز پر رکھی جا سکی اور نہ ہی کوئی کام ہو سکا۔

نعرے بازی اور شوروغل کے پیش نظر چیئرمین نے کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی کو سورت کی ایک عدالت نے ہتک عزت کے ایک مقدمے میں دو سال کی سزا سنائے جانے کے بعد لوک سبھا سے نااہل قرار دے دیا ہے۔

کانگریس ممبر کے ساتھ دیگر اپوزیشن پارٹیاں بھی اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔ آج بھی کانگریس ارکان ہنگامہ اور نعرے بازی کر رہے تھے لیکن صاف کچھ سنائی نہیں دے رہا تھا۔

پارلیمنٹ کے رواں بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں ایوان کی کارروائی ایک دن بھی نہیں چلی اور اب تک کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ آج بھی کوئی کام نہیں ہوا۔

شوروغل کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی چار بجے تک ملتوی

 اپوزیشن کے زبردست ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی شام 4 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

جیسے ہی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی شروع کی، اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ شروع کردیا۔ا سپیکر نے کہا کہ وہ ایوان کو باوقار طریقے سے چلانا چاہتے ہیں اور فوری طور پر ایوان کو چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

اپوزیشن ارکان کالے کپڑے پہن کر ایوان میں آئے اور اس دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے کچھ کاغذات بھی پھینکے گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...