لندن: احتجاج کی آڑ میں سڑکوں پرغنڈہ گردی کی اجازت نہیں دیں گے: بورس جانسن

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 14th June 2020, 7:38 PM | عالمی خبریں |

 لندن، 14/جون (آئی این ایس انڈیا) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ہفتے کے روز لندن میں ہونے والے نسل پرستی مخالف مظاہروں کے دوران پرتشدد حربے استعمال کرنے کی  شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے پولیس اور دائیں بازو کے مظاہرین کے مابین ہونے والی جھڑپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا  کہ تشدد نے پرامن مظاہروں کو سبوتاژ کردیا ہے۔ وزیراعظم جانسن نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہماری سڑکوں میں نسل پرستانہ غنڈہ گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ جو بھی پولیس پر حملہ کرے گا اسے قانون کی طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

قبل ازیں جمعہ کو بورس جانسن نے کہا تھا کہ انتہا پسندوں نے مظاہروں کو یرغمال بنالیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجسموں کو نشانہ بنانا مضحکہ خیز اور شرمناک اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پوری طرح سمجھتا ہوں کہ لوگ اپنی آواز کیوں سنانا چاہتے ہیں۔ حکومت کا رجحان یہ ہے کہ ہم اس وقت وبائی مرض کا سامنا کررہے ہیں۔ لوگوں کو اس وبا سے بچنے کے لیے ھجوم سے بچنا ہوگا۔ مظاہروں میں حصہ لینے سے آپ اپنی اور اپنے خاندان یا دوستوں کی حفاظت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

برطانوی پولیس نے ہفتہ کے روز نسل پرستی کیخلاف ہونے والے مظاہروں اور اجتماعات میں شرکت کی منصوبہ بندی کرنے والے لوگوں پر زور دیا تھا کہ وہ مظاہروں میں حصہ نہ لیں۔میٹروپولیٹن پولیس نے کہا کہ جو لوگ ان کے مشوروں کو نظرانداز کرتے ہیں انہیں ان دونوں واقعات پر عائد شرائط کی تعمیل کرنی چاہئے جن میں الگ الگ، نامزد علاقوں میں رہنا اور مقررہ وقت تک روانہ ہونا شامل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...