منگلورو میں ایک عجیب سانحہ۔بوتھ کے آخری ووٹر نے ووٹ دینے کے بعد لی آخری سانس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th April 2019, 7:04 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو20؍اپریل (ایس او نیوز) پاجیرو گاؤں کے پانیلا میں ایک شخص نے پولنگ بوتھ میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد گھر لوٹتے ہی دم توڑ دیا۔پانیلا کے رہنے والے والٹر ڈیسوزا(۴۰سال) گردے کی بیماری میں مبتلا تھاجس کے لئے وہ بہت عرصے سے زیرعلاج تھا۔

بتایاجاتا ہے کہ اس نے 18تاریخ کوشام 6بجے کے قریب پانیلا کے پولنگ بوتھ میں جاکر اپنا ووٹ درج کروایا۔اور اس بوتھ کا وہ آخری ووٹر تھا۔اس کے بعد جیسے ہی وہ گھر پہنچا تو اس پر قلب کا دور ہ پڑا ۔فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر اس کی جان بچائی نہیں جاسکی۔معلوم ہوا ہے کہ والٹرڈیسوزا غیر شادی شدہ تھا۔پسماندگان میں اس کی والدہ اور بہنیں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...