کرناٹک میں حالیہ ہلاکتیں منظم جرائم کا نتیجہ : بسواراج بومئی

Source: S.O. News Service | Published on 30th July 2022, 4:22 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 30؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کرناٹک کے وزیراعلیٰ  بسواراج بومئی نے بی جے پی  لیڈر پروین نیتارو اور دیگر کے قتل کو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) اور  کانگریس پارٹی کے ذریعہ ایک منظم جرم قرار دیااور سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر سدارامیا کو  پاپو لر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کی بڑھتی ہوئی مجرمانہ کارروائیوں کے لیے مورد الزام ٹھہرایا ۔

بومئی نے  نامہ نگاروں کو بتایا، ”ہم نے پروین اور دیگر کے قتل کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔ میں ان واقعات کو محض قتل کے طور پر نہیں دیکھ رہا ہوں۔ آپ اسے سمجھیں۔ یہ منظم جرائم ہیں۔ کچھ دن انتظار کریں آپ کو عمل نظر آئے گا۔ چیف منسٹر نے محمد فیصل کے قتل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ہلاکتوں کو ایک ہی انداز میں لے رہے ہیں۔ ہمارے لیے ہر شہری کی زندگی اہم ہے۔ ہم قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کریں گے۔ 

فیصل کو جمعرات کی شام منگلورو کے مضافات  سورتکل  میں نقاب پوش شرپسندوں نے مہلک ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے قتل کر دیا تھا۔ جنوبی کنڑ اور اُڈپی اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لینے کے سلسلے میں، مسٹر بومئی نے کہا کہ وہ ان علاقوں میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر سینئر پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں۔

وزیر اعلی نے  سدارامیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے حالیہ ہلاکتوں میں ملوث افراد کے خلاف تیزی سے کارروائی کی ہے۔ ’’جب سدارامیا وزیر اعلیٰ تھے تو 32 قتل ہوئے تھے۔ وہ کیا کر رہے تھے ؟ ہم نے فوری کارروائی کی ہے اور پروین اور حملہ آوروں کو پہلے کے معاملات میں گرفتار کیا ہے۔ ,

مسٹر بومئی نے کہا، "اگر کوئی ہر چیز کو سیاست کے نظریےسے دیکھتا ہے، تو ایسا لگتا ہے۔ سدارامیا کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ہم حالات کو ہینڈل کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کرناٹک میں ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کی مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافہ کے لئے کانگریس بالخصوص مسٹر سدارامیا کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا، ’’سدارامیا  جب وزیر اعلیٰ تھے تو پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی کارکنوں کے خلاف 200 سے زیادہ مقدمات واپس لے لیے تھے۔ ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کارکنوں نے اپنے ہی کانگریس ایم ایل اے تنویر سیٹھ  پر حملہ کیا تھا۔ اس کے باوجود سدارامیا نے انہیں راحت دی اور اب یہ لوگ آزاد گھوم رہے ہیں اور سنگین جرائم کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...