بسوراج بومئی کرناٹک کے 30ویں وزیراعلی ؛گورنر تاور چند گہلوٹ نے دلایاعہدہ کی راز داری کا حلف

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 31st July 2021, 6:19 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو- 31 جولائی (ایجینسیز) یڈی یورپا  کے سبکدوش  ہونے کے بعد بدھ 28 جولائی کو  بسواراج بومئی نے ریاست کرناٹک کے 30 ویں وزیراعلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا - راج بھون کے گلاس ہاؤز میں منعقدہ مختصر تقریب میں ریاستی گورنر تاور چند گہلوٹ نے بومئی کوعہدہ کی راز داری کا حلف دلایا ۔

 بومئی نے دیورو    کہتے ہوئے  حلف اٹھایا - حلف برداری کی اس  تقریب میں سابق وزیراعلی بی ایس ایڈی یور پا مرکزی وزراء دھرمیندر پردھان اورکتن ریڈی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بی جے پی کے جنرل سکریٹری وکرناٹک انچارج ارون سنگھ ،بی جے پی کے سینئر لیڈرس اور نئے وزیراعلی کے طرفدار اور بی جے پی ورکرس کی بڑی تعداد راج بھون کے احاطہ میں اکٹھا ہوئی تھی جنہوں نے  بومئی کی تائید میں نعرے لگائے۔

بی ایس ایڈی یورپا کے استعفی کے بعد ایک طویل سسپنس کے بعد بومئی کا انتخاب عمل میں آیا۔ ریاست کے اس اہم عہدہ کیلئے پچھلے ایک ہفتہ سے کئی نام میڈیا اور ریاست کی سیاست میں گشت کر رہے تھے۔ آخر کار بی جے پی ہائی کمان نے بومئی کو منتخب کیا ۔ ایڈی یورپا کی طرح بومئی بھی لنگایت طبقہ کے ایک اہم لیڈر تصور کئے جاتے ہیں۔ شیگاؤں اسمبلی حلقہ سے تین بارمنتخب ہونے والے بومئی ،  بی جے پی کے اقتدار کی میعاد اگر مکمل کرتے ہیں تو وہ 20 مہینوں تک اس ریاست کے وزیراعلیٰ رہیں گے۔ بسواراج بومئی کے والد آنجہانی ایس آر بومئی بھی 80 کی دہائی میں مختصر عرصہ تک جنتادل حکومت میں ریاست کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...