جنوری کے دوسرے ہفتہ میں بومئی کا امریکہ جانا طے،ویزامنظور۔ بی جے پی اعلیٰ کمان نے نئے وزیر اعلیٰ کی تلاش شروع کردی

Source: S.O. News Service | Published on 25th December 2021, 10:53 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،25؍دسمبر(ایس او  نیوز)بیلگاوی کے سورنا سودھا میں کرناٹک لیجس لیچر کا سرمائی اجلاس ختم ہو گیا اس کے ساتھ ہی اب ریاست کی سیاسی سرگرمیاں جہاں بنگلوروکا رخ کریں گی، وہیں یہ کہا جا رہا ہے کہ آنے والے ایک یا دو ہفتوں میں ریاست کی سیاست ایک نئی کروٹ لے سکتی ہے جب وزیر اعلیٰ کے عہدے سے بسواراج بومئی ممکن ہے کہ استعفیٰ دے دیں اور ا ن کی جگہ کسی اور کو ریاست کے وزیر اعلیٰ کے طور پر مقرر کردیا جائے - بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعلیٰ بومئی اپنے پیروں میں شدید تکلیف کی وجہ سے پریشان ہیں اور ان کے ڈاکٹرو ں نے انہیں بیرون ملک میں علاج کروانے کا مشورہ دیا ہے - اس کیلئے مسٹر بومئی نے امریکہ جانے کا ویزا 12دسمبر 2021کو ہی حاصل کرلیا ہے، اب صرف ان کی روانگی کی تاریخ ہی طے ہونی باقی ہے- کہا جا رہا ہے کہ بومئی جنوری کے دوسرے ہفتہ کے دوران غالباً10یا12جنوری کو امریکہ کیلئے روانہ ہو جائیں گے جہاں ان کا کافی طویل مدت کیلئے علاج چل سکتا ہے- -بی جے پی کے معتبرذرائع کے مطابق بومئی نے اس صورتحال سے بی جے پی اعلیٰ کمان کو واقف کروایا ہے اور اعلیٰ کمان سے بھی ان کو ہدایت مل چکی ہے کہ وہ امریکہ جانے سے پہلے ہی وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ د ے سکتے ہیں تو دے دیں -بتایا جا رہا ہے کہ بومئی کی جگہ وزیر اعلیٰ بننے کیلئے بی جے پی کے حلقوں میں فی الحال اس طرح کا کوئی جوش وخروش نہیں دکھائی دے رہا ہے جس طرح کی جدوجہد ایڈی یورپا کو بے دخل کرنے کے مرحلہ میں تھی اور اقتدار حاصل کرنے کیلئے کئی دعویدار اٹھ کھڑے ہو گئے تھے- اس لئے بی جے پی اعلیٰ کمان کی طرف سے مرکز ی وزارت میں شامل کسی کرناٹک کے وزیر کو وزیر اعلیٰ مقرر کرنے کے امکان کا جائزہ لیا جا رہا ہے- ان میں وکلیگا فرقہ سے متعلق شوبھا کارند لاجے کا نام سرفہرست ہے، ان کے علاوہ بیدر سے تعلق رکھنے والے وزیر بھگونت کھوبا کا نام بھی لیا جا رہا ہے جن کا تعلق لنگایت فرقہ سے ہے-بتایا جاتا ہے کہ حال ہی میں بومئی اپنے گھر کے سوئمنگ پول میں پھسل کر گرپڑے اور زخمی ہوگئے- ماہرین نے ان کو مشورہ دیاہے کہ وہ اس کے علاج کیلئے امریکہ روانہ ہو جائیں اس کے بعد ہی انہوں نے امریکہ جانے کیلئے ویزا کی درخواست دی اور ان کے ہیلتھ ویزامنظور ہو چکا ہے- کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی قیادت کی طرف سے بومئی سے کہا گیا ہے کہ وہ امریکہ روانہ ہونے سے قبل نہیں بلکہ امریکہ پہنچنے کے بعدوہاں سے اپنے عہدے سے استعفیٰ روانہ کریں تاکہ عوام میں یہ تاثر قائم کیا جا سکے کہ خرابی صحت کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ دیا ہے اور ان پر عہدہ چھوڑنے کیلئے بی جے پی قیادت کی طرف سے کسی طرح کا دباؤ کا دباؤ نہیں ہے - بتایا جاتا ہے کہ ضمنی انتخابات اور حالیہ کونسل انتخابات میں بی جے پی کی کارکردگی توقعات کے برعکس خراب رہنے کے بعد سے ہی بومئی کو واضح پیغام دیا جا چکا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑ دیں -

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...