کرناٹک دورہ میں پی ایم مودی کے بیان سے وزیر اعلیٰ بومئی کو ملی راحت!

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2022, 11:44 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 23؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی کے کرناٹک دورہ کے بعد وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی راحت محسوس کر رہے ہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ اس دورہ سے ریاست میں قیادت کی تبدیلی جیسی افواہوں پر فل اسٹاپ لگ گیا ہے۔ دراصل پی ایم مودی نے ایک جلسہ عام میں بومئی کی بہت تعریف کی اور واضح پیغام دے دیا کہ بومئی کی قیادت میں ریاست میں ترقیاتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ یہ بیان ان لیڈروں کو خاموش کرنے کے لیے بھی کافی ہے جو بومئی کے خلاف آواز اٹھا رہے تھے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بومئی کی قیادت میں کرناٹک نئی اونچائیوں کو چھوئے گا اور مرکزی حکومت ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ پارٹی کے ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم مودی کے ذریعہ دیا گیا پیغام واضح کر رہا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے قیادت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، کیونکہ ریاست پہلے ہی انتخابی سال میں داخل ہو چکا ہے۔

گزشتہ دنوں کئی بی جے پی لیڈران نے بلاواسطہ یا بالواسطہ طور سے بومئی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کی قائدانہ صلاحیت پر بھی سوال اٹھایا تھا۔ ایم ایل سی انتخابات میں ملے جلے ریزلٹ، لنگایت اکثریتی انتخابی حلقہ میں ان کی ناکامی نے کئی سوال کھڑے کیے تھے۔ حالانکہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت ان کے ساتھ کھڑی دکھائی دے رہی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخاب بومئی کی قیادت میں ہی لڑا جائے گا۔

جگدیش شیٹار، جنھوں نے بومئی کو اپنا جونیئر بتاتے ہوئے کابینہ کا عہدہ لینے سے انکار کر دیا تھا، اب بھی ان سے دوری بنائے ہوئے ہیں۔ بی جے پی کی گرفت والے بیلگاوی ضلع میں سیاسی رسہ کشی کا حل نکلنا ابھی باقی ہے۔ پارٹی کے ذرائع نے کہا کہ مودی کی تقریر نے ایک واضح پیغام دیا ہے کہ ایک سال سے بھی کم وقت میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کی تیاری کے لیے قیادت میں تبدیلی کی جگہ ترقیات پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔