بھٹکل کے وینکٹاپور برج پر لاریوں کی آپسی ٹکر : کوئی جانی نقصان نہیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th October 2019, 8:39 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)شکر سے لدی لاری اور مچھلی سپلائی کرنے والی منی لاری کے درمیان ہویٔ ٹکر میں دونوں سواریوں کو شدید نقصان پہنچامگر کرشماتی طورپر ڈرائیور اور کلینر محفوظ رہ گئے۔ حادثہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات کو شرالی کے وینکٹاپور پُل پرپیش آیا۔

حادثے کا شکار منی لاری بریج کی ریلنگ پر چڑھ کر لٹک گیی تھی اور ندی میں گرنے سے بال بال بچ گیی۔

بتایا گیا ہے کہ شکر سے لدی لاری ہبلی سے مینگلور کی جارہی تھی اور مچھلیوں سے بھری بولیرو منی لاری بیندور سے ہوناور کی طرف جارہی تھی۔ رات قریب ایک بجے دونوں سواریاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ تصادم کے بعد منی لاری سے کافی مچھلیاں سڑک پر بکھری دیکھی گئیں۔

پولس نے جائےو قوع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ البتہ اتوار دوپہر تک لاریاں جایے وقوع پر ہی دیکھی گیی جس کے نتیجے میں ہایی وے کا ایک راستہ بند رہا۔ بعد میں سواریوں کو نکال دیا گیا۔

دیہی پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد ایس آئی روی کی نگرانی میں جانچ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔

ڈانڈیلی اغوا معاملہ : 2 کروڑ روپے تاوان طلب کرنے والے ملزمین گرفتار ؛ گرفتار شدگان میں بھٹکل کا شخص بھی شامل

ڈانڈیلی کے ایک شخص کا اغوا کرکے اس کی رہائی کے لئے 2  کروڑ روپے طلب کرنے والے ملزمین کو  ڈانڈیلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے  جن  کی شناخت ڈانڈیلی کے رہنے والے پرشو رام ایلپّا میدار، کالگونڈا تکا رام سر نائک، ہلیال کے رہنے والے ونائیک کمپنّا کرننگ اور  بھٹکل مدینہ کالونی کے رہنے ...

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت قائم ہوئے چیک پوسٹس - نقدی اور بیش قیمت اشیاء لے جانے کے لئے ضروری ہوگا دستاویزی ثبوت 

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ محکمہ پولیس نے حفاظتی بندوبست تیز کر دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ساتھ  نقد رقم یا قیمتی اشیاء لے جاتے ہیں تو انہیں اس سے متعلقہ باضابطہ دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا اور جانچ کے دوران افسران کے سامنے پیش کرنا ...

بھٹکل میں7/مئی اورپڑوسی اضلاع اُڈپی اور مینگلور میں 26/ اپریل کو ہوگی پولنگ؛ پورے ملک میں سخت انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ

الیکشن کمشنر کے اعلان کے مطابق ریاست کرناٹک میں دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے، جس کے تحت بھٹکل سمیت اُترکنڑا،  چکوڈی، بیلگاوی، باگلکوٹ، وجئے پور (ایس سی)، کلبرگی (ایس سی)، رائچور (ایس ٹی)، بیدر، کوپّل، بلاری (ایس ٹی)، ہاویری ، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں 7/مئی کو انتخابات ...

اُترکنڑا میں 7 مئی کو ہوگی ووٹنگ، ضابطہ اخلاق فوری طور پر نافذ: کاروار میں ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی پریس کانفرنس

الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق، اترا کنڑا لوک سبھا حلقہ میں 7 مئی کو پولنگ ہوگی، البتہ  ضلع میں فوری طور پر سخت ضابطہ اخلاق نافذ کردیا گیا ہے، اس بات کی اطلاع  ضلع کی  ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر  گنگوبائی مانکر نے دی۔

بھٹکل: انجمن پی یو اینڈ ڈگری کالج میں کبڈی، والی بال، ٹینس وغیرہ کھیلوں کے لئے اسپورٹس کورٹ کا سنگ بنیاد

انجمن پی  یو اینڈ ڈگری کالج میں  ملٹی پرپس اسپورٹس کورٹ  کا سنیچر کوانجمن کے نو منتخب صدر جناب محمد یونس قاضیا کے ہاتھوں  سنگ بنیاد رکھا گیا، جس کے بعد خطاب کرتے ہوئے موصوف نے بتایا کہ کالج کے بچوں کے لئے  ملٹی پرپس اسپورٹس کورٹ کی ضرورت  محسوس کی جارہی تھی ، آج یہاں   اس کا ...