بھٹکل کے قریب منکی میں شادی شدہ خاتون کا مبینہ قتل؛ کیا اولاد نہ ہونے پر شوہر نے ہی کیا اپنی بیوی کا قتل ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th March 2019, 6:30 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 25/مارچ (ایس او نیوز/ذاکر کٹنگری) پڑوسی تعلقہ ہوناور کے منکی  قریہ میں ایک شادی شدہ خاتون کی مشکوک حالت میں نعش برآمد ہوئی ہے، جس کے تعلق سے اُس کے والد نے اُسی کے شوہر اور دیگر لوگوں پر قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

مہلوک خاتون کی شناخت رتنا سدھاکر گوڈا (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ منکی پولس نے بتایا کہ  شادی کے آٹھ سال ہونے کے باوجود اولاد نہ ہونے کو لے کر شوہراور بیوی میں  اکثر جھگڑے ہوتے تھے، اسی دوران کل 24 مارچ کو اس   کے بیڈروم سے  خاتون کی نعش مشکوک حالت میں برآمد ہوئی جس کی گردن میں رسی بندھی ہوئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ واقعے کے بعد شوہر فرار ہوگیا ہے۔

اس تعلق سے خاتون  رتنا کے والد ایشور گوڈا نے منکی پولس تھانہ میں شکایت درج کرتے ہوئے  اُسی کے شوہر سدھاکر گوڈا سمیت تین لوگوں کے خلاف  قتل کا الزام عائد کیا  ہے، تھانہ میں درج شکایت کے مطابق رتنا کے  شوہر ایشور گوڈا نے اپنے  دیگر تین  رشتہ داروں منجو گوڈا ، تمپا گوڈا اور ناگراج گوڈا کی مدد سے  رتنا کو اولاد نہ ہونے کا طعنہ دینے   سمیت جہینز لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کی بری طرح پیٹائی کرنے کےبعد اس  کے گلے میں رسی ڈال کر اس کا قتل کیا ہے۔

منکی پولس نے جرم نمبر 24/2019،  قلم 498 (A)، آئی پی سی 302 اور قلم 3,4 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے اور چھان بین جاری ہے۔

نعش کا آج منکی سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم  کیا گیا، جس  کے بعد نعش  گھروالوں کے حوالے کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...