بھٹکل کڈوین کٹہ ڈیم میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش شرالی وینکٹاپور ندی سے برآمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th July 2019, 3:13 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 12/جولائی (ایس او نیوز)   دو روز قبل دوستوں کے ساتھ تیرتے ہوئے  کڈوین کٹہ ڈیم میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش آج جمعہ دوپہر کو شرالی وینکٹاپور ندی سے برآمد کی گئی۔

خیال رہے کہ بدھ کی شام کو  موسلادھار بارش کے دوران 16 سالہ حافظ قران ابراہیم عابدہ اپنے دوستوں کے ساتھ  کڈوین کٹہ ڈیم میں تیرنے کے لئے گیا تھا، بتایا گیا ہے کہ  ابراہیم تیراکی میں نہایت ماہر تھا، مگر  بارش کی وجہ سے  ڈیم کے اندر اتنا زیادہ پانی تھا اور بہاو اتنا تیز تھا کہ وہ  بہاو میں بہہ کر لاپتہ ہوگیا تھا۔  اطلاع ملتے ہی  بھٹکل کے عوام میں   غم کی لہر دوڑ گئی تھی  اور کافی نوجوان پل بھر میں کڈوین کٹہ ڈیم سمیت اطراف کے تمام علاقوں میں  اس کی تلاش میں جٹ گئے تھے، بدھ کی شام سے لے کر جمعرات شام تک  غرق ہونے والے ابراہیم کا پتہ نہ چلنے کی بنا پر  آج جمعہ صبح مینگلور اور مرڈیشور سے غوطہ خوروں کی بھی خدمات حاصل کی گئی تھی۔ اور گہرے پانی میں اس کی تلاش کی جارہی تھی۔  بتایا گیاہے کہ آج  شام کو کاروار سے بھی غوطہ خوروں کی  ٹیم بھٹکل پہنچنے والی تھی، مگر دوپہر قریب ایک بجے اس کی نعش وینکٹاپور ندی میں اوپر آگئی۔ اطلاع کے مطابق   بھٹکل کے عبدالرزاق نامی نوجوان نے پہلے اس کی نعش ندی میں تیرتے ہوئے دیکھی جس نے بعد میں دیگر نوجوانوں کو  فوری طور پر خبر کی۔  

بھٹکل میں صبح سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے  ندی آج نہایت پرسکون تھی اور کوئی بہاو بھی نہیں تھا،  جیسے ہی نعش ندی سے اوپر آئی لوگوں نے  رسی کی مدد سے  نعش کو باہر نکالا اور فوری طور پر ایمبولنس کی مدد سے  سرکاری اسپتال لے گئے۔

پوسٹ مارٹم کے بعد  نعش گھروالوں کے حوالے کی جائے گی۔ اس وقت   ہزاروں کی تعداد میں لوگ سرکاری اسپتال کے باہر  موجود تھے اور میت کا آخری دیدار کررہے تھے۔

گھروالوں نے بتایا کہ  میت اسپتال سے سیدھے فاروقی اسٹریٹ میں واقع  مکان  لے جائی جائے گی، شام 5:30 بجے جامع مسجد میں نماز جنازہ کے بعد پرانے قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔ اللہ نوجوان کی مغفرت فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اٰمین

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔