انکولہ نیشنل ہائی وے پر مشکوک حالات میں دستیاب ہوئی ہیسکام ملازم کی لاش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th October 2019, 5:29 PM | ساحلی خبریں |

انکولہ 24/اکتوبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66پر اندلے کراس کے قریب ایک نوجوان کی لاش مشکوک حالات میں دستیاب ہوئی ہے، جس کے بارے میں پولیس تحقیقات کررہی ہے کہ یہ حادثاتی موت ہے یا پھر قتل کی واردات ہے۔

 انکولہ پولیس اسٹیشن میں حادثے کے ضمن میں درج کیے گئے اس معاملے میں جس نوجوان کی لاش دستیاب ہوئی ہے اس کی شناخت شیرور گرام کے رہنے والے روی سریش ہری کنترا(31) کے طور پر کی گئی ہے۔روی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ہیسکام میں ٹھیکے کی بنیاد پر ملازم تھا۔ منگل کو رات کے وقت وہ اپنے تین دوستوں کے ساتھ باہر گیا تھااور ان چاروں نے ایک ہوٹل میں کھانا کھایا تھا۔پھر وہ لوگ گھر کے لئے واپس لوٹے تھے۔ 

 مگر روی کی لاش اندلے کرا س پر سڑک کنارے مشتبہ حالت میں پائی گئی، اور اس کے تینوں دوست گھر پہنچنے کے بجائے لاپتہ ہوگئے۔ ذرائع کی مانیں تو ان دوستوں سے صرف فون پر رابطہ ہورہا ہے اور وہ لوگ لمحے لمحے میں اپنے بیانات بدل رہے ہیں۔جائے وقوع پر حادثے کی جو علامات بتائی جاتی ہیں وہ بھی مشکوک نظر آرہی ہیں۔دوستوں کے لاپتہ ہونے اور دیگر شواہد کی وجہ سے اس معاملہ میں حادثے سے زیادہ قتل کا پہلو  ابھر رہا ہے۔ پولیس اس تعلق سے تحقیقات کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔