ڈانڈیلی میں لڑکے کو مگرمچھ اپنے منہ میں دبوچ کرفرار ہونے کے بعد آج لڑکے کی نعش برآمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th October 2021, 6:06 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ڈانڈیلی 26 اکتوبر (ایس او نیوز)  دو روز قبل کالی ندی میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران  جس لڑکے کو مگرمچھ نے اپنے منہ کا نوالہ بنا لیا تھا اور دو دن سے   مگرمچھ  سمیت لڑکے  کو تلاش کیا جارہا تھا، آج منگل کو نوجوانوں کی ایک ٹیم نے مگر مچھ کے حلق  میں سے  لڑکے کی نعش برآمد کرلی ہے۔

اتوار کو ڈانڈیلی کے ونائک نگر کے رہائشی  معین ابن محبوب علی (15)  کالی ندی کنارے بیٹھ کر ڈور اور کانٹے کی  مدد سے مچھلیوں کا شکار کررہا تھا کہ اچانک ندی میں سے مگرمچھ   لڑکے  پر حملہ آور ہو گیا تھا اور لڑکے کو کھینچتے ہوئے  پانی کے اندر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ واردات کے بعد پورے شہر میں ماتم چھا گیا تھا اور  لوگ مگرمچھ کے اس طرح معصوم لڑکے کا شکار کرکے فرار ہونے پر تشویش کا اظہار کررہے تھے۔ اُدھر لڑکے کے گھر والوں پر یہ خبر بجلی بن کر گری تھی اور والدین   سخت پریشان تھے۔

دو دنوں سے  کالی ندی میں محکمہ جنگلات کے  اہلکاروں کے تعاون سے   نوجوانوں کی ٹیمیں ربر بوٹ اور کشتیوں کی مدد سے لڑکے اور مگرمچھ کو تلاش کررہے تھے،  مگرمچھ  ان لوگوں کے ساتھ انکھ مچولی کھیل رہا تھا،  بتایا گیا ہے کہ  پیر کو تین چار مرتبہ  مگرمچھ لوگوں کو نظر آگیا تھا جس کے منہ میں لڑکے کو دیکھا گیا تھا مگر پکڑنے کی کوشش کے دوران   پھر انکھ سے اوجھل ہوگیا تھا، آج نوجوانوں نے  مگرمچھ کو  پکڑنے  کا پہلے  پلان تیار کیا، پھر اُسی  پلاننگ کے تحت کاروائی انجام دی گئی۔ صبح  قریب گیارہ بجے جیسے ہی  مگرمچھ نظر آیا۔ نوجوانوں نے اپنے پلان کے مطابق  کاروائی شروع کی اور لڑکے کی نعش کو   کافی جدوجہد کے بعد  مگرمچھ کے حلق میں سے باہر کھینچ نکالا۔ لڑکے کا ایک ہاتھ مکمل طور پر مگرمچھ نگل چکا ہے، باقی دھڑ محفوظ ہے۔

نعش کو کنارے لانے کے دوران عوام کی بڑی بھیڑ ندی کنارے جمع تھی۔

 

اس  خبر  کے متعلق  اس  سے قبل شائع رپورٹ:

ڈانڈیلی میں مچھلی کا شکار کرنے کے دوران اچانک مگرمچھ کا حملہ؛ لڑکے کو لے کر مگرمچھ فرار؛ تلاشی مہم جاری

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل بدریہ کالونی میں نوجوان پر حملہ کا معاملہ؛ دکشن کنڑا اور اُڈپی سے آئے تھے حملہ آور، پڑوسی اضلاع میں پہلے سے چل رہے ہیں مقدمات

پیر کی شب  بدریہ کالونی میں ہوئے ایک نوجوان صدام حُسین پر  حملہ کے تعلق سے پولس  نے بتایا کہ  اس پر جانوروں کو چرانے والے ایک گینگ نے حملہ کیا تھا۔

اُردو اور نائطی شاعر عبداللہ رفیق کے انتقال پرمختلف اداروں کی جانب سے خراج تحسین

بھٹکل کے اُردو اور نوائطی شاعر جناب عبداللہ رفیق صاحب دو روز قبل سنیچر کو انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کے انتقال پر مختلف اداروں کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے اور کئی اداروں میں تعزیتی اجلاس بھی منعقد کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی ہے۔

بھٹکل میں نامعلوم لوگوں کا ایک نوجوان پرحملہ؛ نوجوان شدید زخمی۔ کنداپور شفٹ

یہآں بدریہ کالونی میں ایک نوجوان پرنامعلوم لوگوں نے دھاردار ہتھیاروں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں نوجوان کو شدید زخمی حالت میں کنداپور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ نوجوان کی شناخت صدام حُسین (29) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بنٹوال : ایک ایسا اسکول جہاں بڑی تعداد میں زیر تعلیم ہیں  جڑواں بچے !

کیرالہ کرناٹکا سرحدی علاقہ بنٹوال تعلقہ کے کائیرانگلا گاوں کا شاردا گنپتی ودیا کیندرا ایک ایسا اسکول ہے جہاں اس وقت بڑی تعداد میں جڑواں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے اس اسکول نے ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے ۔

مظفرنگر: پریکٹیکل کے بہانے نشہ دے کر 17 لڑکیوں سے ریپ کی کوشش! دو اسکول مینیجروں کے خلاف مقدمہ درج

ضلع مظفرنگر کے قصبہ پورقاضی دو نجی اسکولوں کے مینیجروں پر 17 لڑکیوں کو مبینہ طور پر نشیلی چیز کھلا کر جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے اور آبروریزی کی کوشش کرنے کا الزام عائد ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس معاملہ میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اسی کے ساتھ ...

نیوزی لینڈ کو 372 رنز سے شکست، ہندوستان نے گھریلو میدان پر لگاتار 14ویں ٹیسٹ سیریز جیتی

آف اسپنر روی چندرن اشون اور جینت یادو کے چار چار وکٹوں کی بدولت ہندوستان نے دوسرے کرکٹ ٹسٹ میچ کے صبح کے سیشن میں نیوزی لینڈ کو 167 رنز پر ٖڈھیر کرنے کے بعد 372 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی۔

بنٹوال : ایک ایسا اسکول جہاں بڑی تعداد میں زیر تعلیم ہیں  جڑواں بچے !

کیرالہ کرناٹکا سرحدی علاقہ بنٹوال تعلقہ کے کائیرانگلا گاوں کا شاردا گنپتی ودیا کیندرا ایک ایسا اسکول ہے جہاں اس وقت بڑی تعداد میں جڑواں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے اس اسکول نے ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے ۔

ناگالینڈ میں تشدد: گولی باری میں 13 افراد ہلاک، مشتعل ہجوم نے سکیورٹی فورسز کی گاڑیاں نذر آتش کیں

  ناگالینڈ میں ہفتہ پر تشدد جھڑپوں کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد علاقہ کی صورت حال کشیدہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مون ضلع کے اوٹنگ گاؤں میں پیش آیا جہاں متاثرہ دیہاتی پک اپ ٹرک کے ذریعے گھر لوٹ رہے تھے۔ واقعہ کے بارے میں اس ...

طوفانِ جوادکے باعث: اِن علاقوں میں UGC NET، IIFT امتحان ملتوی،نوٹس جاری

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن – قومی اہلیت ٹیسٹ (UGC-NET) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ (IIFT) کا اتوار کو ہونے والا داخلہ امتحان جواد نامی طوفان کی وجہ سے اڈیشہ، آندھرا پردیش اور مغربی بنگال کے کچھ مراکز میں ملتوی کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک ...

اعجاز پٹیل کے ’پرفیکٹ 10‘ کے بعد نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 62 رن پر آؤٹ

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے بائیں ہاتھ کے اسپنر اعجاز پٹیل کی ہندوستانی اننگ میں تمام دس وکٹیں لینے کی شاندار کارکردگی سے تحریک نہیں لے سکی اوراس کےبلے بازوں نے ہندوستانی گیندبازوں کے سامنے یہاں دوسرے اور آخری ٹسٹ میچ کے دوسرے دن ہفتہ کو محض 62 رن پر گھٹنے ٹیک دئے۔