عرب دنیا کی پہلی خاتون عالمی ادارہ ناشران کی صدر منتخب

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2020, 7:03 PM | خلیجی خبریں |

دبئی،26نومبر(آئی این ایس انڈیا)متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی شیخہ بدور بنت سلطان القاسمی عالمی تنظیم برائے ناشران [آئی پی اے] کی صدر منتخب ہو گئی ہیں۔ یہ اعزاز پہلی بار کسی عرب خاتون نے حاصل کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی امارات پریس ایجنسی [وام] کے مطابق یہ اعلان اتوار کے روز آئی پی اے کی جنرل اسمبلی کانگرس کے ورچوئل اجلاس میں کیا گیا۔ شیخہ بدور جنوری 2021 میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

اس سے قبل گزشتہ دو سال سے شیخہ بدور القاسمی آئی پی اے کی نائب صدر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی تھیں۔ انہیں اس عہدے پر 2018 میں منتخب کیا گیا تھا۔

شیخہ بدور اس عہدے پر عالمی طور پر دوسری اور عرب ملک سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں۔ ان سے قبل ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والی اینا ماریا کابانیلاس 2004 سے 2008 تک نائب صدر اور صدر کے عہدوں پر فائز رہی ہیں۔

عالمی ادارہ برائے ناشران [آئی پی اے] دنیا بھر کی سب سے مشہور ومعروف ناشر تنظیموں میں سے ایک ہے۔ آئی پی اے ہزاروں ناشرین کی نمائندگی کرتی ہے۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 1896 میں قائم کی جانے والی اس تنظیم کا صدر دفتر جنیوا میں واقع ہے۔ اس کے ممبران میں 69 ممالک سے تعلق رکھنے والی 83 سے زائد تنظیمیں شامل ہیں۔

شیخہ بدور کے کیرئیر کے دوران ان کے پیشہ وارانہ کارناموں کا متحدہ عرب امارات کی ثقافت پر گہرا اثر رہا ہے۔ آئی پی اے کے صدر نے 2009 میں امارات پبلشرز ایسوسی ایشن [ای پی اے] کو قائم کیا۔ سنہ 2012ء میں ای پی اے کو آئی پی اے کی مکمل ممبر شپ حاصل ہوگئی۔

بدور القاسمی کی جانب سے شارجہ کے ثقافتی عمل کو پروان چڑھانے کی کوششوں کے سبب 2019 میں شارجہ کو یونیسکو کے عالمی دارالحکومت برائے کتب کے طور پر منتخب کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...