جوئیڈا میں سیلفی لینے کے دوران جوڑا ندی میں غرق؛ دونوں کی لاشیں برآمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th April 2021, 4:31 PM | ساحلی خبریں |

جوئیڈا 13/اپریل (ایس او نیوز)  کل پیر کو جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے جوڑے  کی لاشیں آج منگل کو  برآمد کرلی گئی ہیں جن کی شناخت بیدر کے رہنے والے  پرشوتم پاٹل اور رکشھیتا کی حیثیت سےکی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  پریم کا یہ جوڑا پیر کو جوئیڈا تعلقہ کے  گنیش گُڑھی میں  سوپا ڈیم کے قریبکالی ندی کے پل  پر کھڑےہوکر موبائل سے سیلفی لے رہا تھا،جس کےدوران توازن بگڑ گیا اور  ایک ساتھ دونوں ندی میں جاگرے، ندی میں گرتے ہی یہ دونوں پانی کے بہاو میں بہتے چلے گئے۔ پرشوتم بیدر کی  کرناٹک کالج میں گریجویٹ کررہا تھا، جبکہ بیدر کی رہنے والی  رکشھیتا گلبرگہ کالج میں انجینرنگ کررہی تھی۔

پیر کی شام سے ہی پولس اور فائر بریگیڈ کا عملہ  ندی میں دونوں کو تلاش کررہا تھا، آج منگل کو دونوں کی نعشیں برآمد کرلی گئیں۔ 

پولس نے بتایا کہ دونوں نعشیں  پوسٹ مارٹم کے لئے  بھیجی گئی ہیں، رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی  پتہ چلے گا کہ آیا یہ دونوں  حادثاتی طور پر ندی میں گرے تھے یا پھر یہ خودکشی کا معاملہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔