منگلورو کے بادبانی جہازکو پیش آیا لکشدیپ کے پاس حادثہ۔ 7مزدوروں کو بچالیا گیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd January 2020, 7:36 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو2/جنوری (ایس او نیوز) منگلورو قدیم بندر (اولڈ پورٹ) سے تعمیراتی ساز وسامان لے کر لکشدیپ کے لئے روانہ ہونے والا ’فیصل حسین‘ نامی بادبانی جہاز لکشدیپ کے کیلٹان جزیرے پر حادثے کا شکار ہوگیا۔

اطلاع  کے مطابق سامان سے لدا ہوا جہاز نصف سے زیادہ پانی میں غرق ہوگیااور وزنی سامان کی وجہ سے اس کو کنارے تک کھینچ لانا ممکن نہیں ہوسکا۔ لکشدیپ کے رہنے والے جہاز کے مالک جابر کو فوری طور پرحادثے کی اطلاع دی گئی جس کے بعدلکشدیپ سے ایک دوسرے جہاز کے ذریعے امدادی ٹیم پہنچ گئی اور نصف غرق شدہ جہاز کے 7رکنی عملے کو بچالیا گیا۔

 بتایاجاتا ہے کہ جہاز پر 700تھیلے سیمنٹ، 400اینٹوں کے بلاکس،1000تارکول کے تھیلے، مصنوعی ریت اور اسٹیل بڑی مقدار میں لدا ہواتھا۔ جسے جہاز سے نکالنا ممکن نہیں ہوسکا۔ اس وجہ سے لاکھوں مالیت کا   نقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ جب جہاز کے اندر پانی گھسنے لگا تو وہ اس وقت اپنی منزل مقصود سے صرف چار گھنٹے کے فاصلے پر تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...