کمٹہ،20/اگست (ایس او نیوز) کمٹہ کے تدڈی علاقے میں بحیرہ عرب میں ماہی گیری کے لئے نکلی ہوئی مشینی کشتی سمندر میں غرقاب ہوگئی۔ یہ کشتی کیسری موہن ہری کنترا نامی شخص کی ملکیت تھی۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق سمندرمیں اٹھنے والی بھاری موجوں کی وجہ سے کشتی بے قابو ہوگئی اور اس میں پانی گھس آنے کے بعد وہ ڈوب گئی۔لیکن دوسری ماہی گیر کشتی پر موجود مچھیرے ڈوبتی ہوئی کشتی کے ملاح سمیت پانچ ماہی گیروں کو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔