بھٹکل کے قریب شیرور سمندر میں بوٹ ڈوب گئی؛ کئی گھنٹوں تک پتہ نہ چلنے کے بعد دوسری بوٹ کے ذریعے ماہی گیر کنارے پہنچنے میں کامیاب

Source: S.O. News Service | Published on 23rd May 2022, 1:08 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 22/مئی (ایس او نیوز) پڑوسی علاقہ شیرور (ضلع اُڈپی)  سمندر میں  ماہی گیری بوٹ ڈوب جانے سے ماہی گیر بُری طرح سمندر میں پھنس گئے تھے، مگر فوری طور پر دوسری بوٹ ان کی مدد کو پہنچ گئی اور پانچوں ماہی گیروں کو بچاکر کنارے لانے میں کامیاب ہوگئی۔ واردات اتوار شام قریب ساڑھے چار بجے کی ہے۔ 

ابتداء  میں خبر آئی تھی کہ بوٹ ڈوبنے کے بعد پانچوں ماہی گیر لاپتہ ہوگئے ہیں اور کسی سے  بھی رابطہ نہیں ہوپارہا ہے، مگر پھر رات قریب پاونے نو بجے پانچوں ماہی گیر دوسری بوٹ پر سوار ہوکر بحفاظت کنارے پہنچنے  میں کامیاب ہوگئے  تو لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے   بوٹ مالک  سڑکے مشتاق نے بتایا کہ  وہ اپنے دیگر چار ساتھیوں  اشرف، ابوبکر، شبیر اور حمید کے ساتھ آج اتوار صبح گیارہ بجے شیرور پورٹ سے  ماہی گیری کےلئے نکلے تھے،  ان کا ارادہ گہرے سمندر میں جاکر مچھلیوں کا شکار کرکے تین چار دن بعد لوٹنا تھا، مگر  شام ساڑھے چار بجے کے قریب اچانک سمندری طوفان نے گھیر لیا اور سمندری لہریں اتنی زیادہ خطرناک ہوگئیں کہ ان کی بوٹ بُری طرح طوفان کی زد میں آگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے بوٹ کے اندر پانی بھرنا شروع ہوگیا۔ 

مشتاق نے بتایا کہ ایک روز قبل یعنی سنیچر کو شیرور سے جناب جدہ عرفان کی بوٹ بھی ماہی گیری  کےلئے گہرے سمندر میں گئی تھی، ہم نے فوراً عرفان صاحب کو وائرلیس کے ذریعے اپنے حالات سے آگاہ کیا اور مدد کی اپیل کی،  ان کی  بوٹ فوراً ہماری مدد  کو آگئی اور ہم کو اپنی بوٹ پر سوار کرالیا۔ اس طرح ہم رات قریب پونے نو بجے شیرور سمندر کنارے پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

مشتاق نے بتایا کہ ہماری بوٹ بیچ  سمندر میں ہی ہے، پوری بوٹ ڈوب گئی ہے، قیمتی جال سمیت مچھلیوں کے شکار کے لئے استعمال ہونے والی دیگر چیزیں بھی بوٹ پر  ہی ہم چھوڑ کر آئے ہیں۔ قریب دس لاکھ  مالیت کا نقصان ہوا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...