موتیہاری میں بڑا حادثہ: سکرہنہ ندی میں کشتی پلٹنے سے 22 لوگ ڈوب گئے، ایک لاش برآمد

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2021, 11:39 PM | ملکی خبریں |

موتیہاری،26؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار کے مشرقی چمپارن میں اتوار کی صبح بڑا حادثہ ہوگیا۔ موتیہاری کے شکار گنج تھانہ علاقے کے گوڑھیا میں سکرہنہ ندی میں کشتی پلٹ گئی۔ اس کی وجہ ندی میں سوار 22 لوگ ندی میں ڈوب گئے۔ ندی پلٹنے کی خبر پھیلتے ہی آس پاس کے علاقوں کے گاوں والے موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس انتظامیہ کے کو بھی اطلاع دی گئی۔ گاوں والوں نے ندی میں ڈوبے لوگوں کی تلاش شروع کر دی۔ ابھی تک ندی سے صرف ایک لاش برآمد ہونے کی خبر ہے۔ وہیں پانچ دیگر لوگوں کو پانی سے نکال کر علاج کے لئے قریبی اسپتال میں بھیجا گیا ہے۔

سکرہنہ ندی میں کشتی پلٹنے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر گاوں کے سینکڑوں لوگ جمع ہوئے۔ انتظامیہ کے عملے کے پہنچنے سے پہلے ہی گاوں والوں نے اپنی سطح پر ندی میں ڈوبے لوگوں کو نکالنے کا کام شروع کردیا۔ جن لوگوں کو تیرنا آتا ہے، سبھی ندی میں کود پڑے اور ڈوبے ہوئے لوگوں کی تلاش شروع کردی۔ تازہ اطلاع ملنے تک ندی سے ایک بچی کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ وہیں پانچ دیگر لوگوں کو بھی گاوں والوں نے ندی سے نکال کر علاج کے لئے بھیجا گیا۔

اس درمیان خبر ہے کہ پولیس انتظامیہ کا دستہ بھی جائے حادثہ پر پہنچ گیا ہے۔ ضلع کے شکار گنج تھانے کے گوڑھیا علاقے میں ہوئے کشتی حادثے کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ انتظامیہ کشتی میں صلاحیت سے زیادہ لوگوں کے سوار ہونے اور حادثہ کے دیگر پہلوؤں کی تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس علاقے میں ندی سے پار کرنا عام بات ہے۔ اسی ضمن میں آج بھی لوگ سکرہنہ ندی پار کر رہے تھے، جس دوران یہ حادثہ ہوگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...