مولانا سید بلال حسنی ندوی کے ہاتھوں بھٹکل غوثیہ اسٹریٹ میں پانی کے یونٹ کا خوبصورت افتتاح؛ مسلم یوتھ فیڈریشن کا چھ مزید جگہوں پر یونٹ قائم کرنے کا منصوبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th July 2019, 9:49 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 19/جولائی (ایس او نیوز)  بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے   شہر کے غوثیہ اسٹریٹ میں  پانی کے یونٹ کا خوبصورت افتتاح  آل انڈیا پیام انسانیت فورم   کے جنرل سکریٹری  مولانا سید بلال عبد الحئ حسنی ندوی  کی دُعا کے ساتھ کیا گیا، جبکہ بھٹکل جماعت المسلمین  کے قاضی مولانا  اقبال مُلا ندوی نے   تالہ کھول کر یونٹ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر لکھنو سے تشریف فرما مولانا سید بلال عبد الحئ حسنی ندوی  نے  پینے کے پانی کا پلانٹ قائم کرنے پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  اسے اسلام کی عملی شکل قرار دیا اور کہا کہ  پینے کا پانی فراہم کرنا بے حد مبارک کام ہے۔ انہوں نے اس بات کی خواہش ظاہر کی کہ انسانیت کی خدمت کرنے  کے ایسے نمونے جگہ جگہ سامنے آنے چاہئے۔ انہوں نے اس کام کو نہایت مبارک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بھی ایسے کام کررہے ہیں اور جو ایسے کاموں  کے لئے تعاون فراہم   کرتے ہیں، سبھی  مبارکباد کے مستحق ہیں، انہوں نے تماموں کے لئے دعا فرمائی  اور مسلمانوں کو   ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کر  آگے آنے کی ترغیب دی۔

پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے  بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز اُدیاور نے بتایا کہ  آج پانی کے پہلے پلانٹ   کا افتتاح عمل میں آیا ہے جس کے لئے   بھٹکل مسلم جماعت منطقۃ  الشرقیہ   (سعودی عربیہ) نے تعاون فراہم کیا ، ایسے مزید  پانچ تا چھ جگہوں پر  پینے کے پانی کا پلانٹ قائم کرنے کا منصوبہ ہے جس سے نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم برادری کے لوگ بھی فائدہ اُٹھاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ  غوثیہ اسٹریٹ میں قائم اس پہلے پلانٹ  سے قریبی علاقہ منڈلی ،  کرسچن کیری سمیت نستار کے عوام بھی  فائدہ اُٹھاسکیں گے  اور نہ صرف مسلم بلکہ غیر مسلم افراد بھی  یہاں سے پانی  لے جاسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ  ایک روپئے کا کوئن  ڈالنے پر ایک لیٹر، دو روپئے کا کوئن ڈالنے پر پانچ لیٹر اور پانچ روپئے کاکوئن ڈالنے پر بیس لیٹر پانی  حاصل کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ  یہ چھوٹی سی رقم صرف پلانٹ کی   دیکھ ریکھ اور اس کی بحالی کے لئے  لی جارہی ہے۔ امتیاز اُدیاور نے بتایا کہ  اگلے  دس دنوں میں  مخدوم کالونی مین روڈ پر  بھی پلانٹ کی بنیاد  رکھنے  کا منصوبہ ہے، جبکہ مدینہ کالونی، آزاد نگر،  موگلی ہونڈا سمیت  دیگر علاقوں میں   بھی پلانٹ شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

پانی کے پلانٹ  کے افتتاح کے موقع پر  اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے نائب صدر جناب عتیق الرحمن مُنیری نے  قوم وملت سمیت برادران وطن  کو پانی کی سہولت فراہم کرنے پر فیڈریشن کی خدمات کو بے حد  سراہا انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ فیڈریشن کی جانب سے  پانچ اور چھ جگہوں پر ہی نہیں بلکہ شہر کے  ہر علاقوں میں اس طرح پینے کے صاف پانی کا پلانٹ قائم کیا جانا چاہئے ،  انہوں نے کہا کہ  شہر میں گرمیوں کے موسم میں پانی کی قلت کی جو صورتحال سامنے آئی تھی اسے دیکھتے ہوئے  جگہ جگہ پر ایسے پلانٹ قائم کرنے کی ضرورت ہے،ا س تعلق سے انہوں نے  تنظیم کی طرف سے  ہرممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔  جناب عتیق الرحمن مُنیری نے  فیڈریشن کی خدمات  کو  آخرت میں نجات کا ذریعہ  قرار دیا اور اس طرح کی خدمات انجام د ینے والے نوجوانوں کے حق میں دُعا فرمائی۔

مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم  مولانا مقبول کوبٹے ندوی، نائب قاضی مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی،   مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر جناب ایس ایم سید پرویز،   دبئی جماعت کے سابق جنرل سکریٹری جناب جیلانی محتشم،   انجمن سکریٹری جناب محسن شاہ بندری،   دیگر ذمہ داران جناب ایس جے ہاشم، جناب جیلانی شاہ بندری،  مولانا طلحہ رکن الدین ندوی، مولانا عبدالعلیم قاسمی،  میونسپل کونسلر جناب کے ایم اشفاق،  فیڈریشن کے جنرل سکریٹری محمد نصیف خلیفہ سمیت کافی دیگر ذمہ داران و  نوجوان موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...