بھٹکل مخدوم کالونی میں فیڈریشن کی جانب سے پینے کے پانی کے دوسرےیونٹ کا خوبصورت افتتاح؛ کھیل کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی فیڈریشن کی خدمات قابل ستائش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th April 2021, 1:49 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8اپریل (ایس او نیوز)   بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی جانب سے صاف پینے کے پانی کے دوسرے یونٹ کا مخدوم کالونی، بندر روڈ پر آج جمعرات صبح  قاضی صاحبان مولانا عبدالرب خطیبی ندوی اور مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  بھٹکل جامع مسجد کے خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب  ندوی نے  فیڈریشن کے کام کی سراہنا کرتے ہوئے حدیث کے حوالے سے فرمایا کہ جب تک بندہ  اپنے بھائی کی مدد کرتا رہتا ہے  اللہ تعالیٰٰ  کی مدد اس کے ساتھ رہتی ہے۔ مولانا نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کے ساتھ اللہ کی مدد  باقی رکھنے کے لئے  آپسی تعاون  کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہنا چاہئے ۔ پانی کے تعلق سے مولانا نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ پانی کے ذریعے بھی  مغفرت  فرماتا ہے۔

مولانا نے فیڈریشن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ فیڈریشن کے نوجوانوں نے کھیل کے ساتھ ساتھ  قوم کی خدمت کو بھی  اپنا شعار بنائے رکھا ہے   مولانا نے   فیڈریشن  کے سماجی کاموں  کی سراہنا کرتے ہوئے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ   فیڈریشن کے نوجوانوں کو جب پتہ چلاکہ  پانی  حاصل کرنے کے لئے  لوگ سودی بنکوں کے ذریعے سپلائی کیا جانے والا  پانی حاصل کررہے ہیں   تو      اس کے تدارک کے لئے    سودی  تعاون  کے بغیر پانی فراہم کرنے کا بیڑا اُٹھایا ۔ اور یہی وجہ ہے کہ   ہمارے نوجوان اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے۔  صدارتی خطاب کرتے ہوئے فیڈریشن کے صدر عزیز الرحمن رکن الدین ندوی نےبتایا کہ  پانی کا پہلا  یونٹ  2019 میں غوثیہ اسٹریٹ میں   قائم کیا گیا تھا، اب دوسرایونٹ یہاں  مخدوم کالونی میں قائم کیا گیا ہے۔ فیڈریشن کے تیسرے  یونٹ کا افتتاح  انشاء اللہ سنیچر کو مدینہ کالونی میں  ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ غوثیہ محلہ میں قائم    پینے کے پانی  کے پہلے یونٹ کے لئے بھٹکل مسلم جماعت  منطقۃ الشرقیہ دمام،   سعودی عربیہ   نے  تعاون  کیا تھا، مخدوم کالونی کے دوسرے یونٹ کے لئے بھٹکل مسلم جماعت دبئی کا تعاون حاصل رہا، اب مدینہ کالونی  میں  سنیچر  کو قائم ہونے والے  تیسرے یونٹ کے لئے      دبئی کے معروف تاجر عتیق الرحمن مُنیری  نے اپنی والدہ محترمہ کے  ایصال ثواب کے لئے   تعاون فراہم کیا ہے۔    ایک اور پانی کا  یونٹ  بھٹکل بازار میں    قائم کرنے کے لئے جگہ  کا تعین ہونا باقی ہے۔ فیڈریشن کے ذمہ داران نے بتایا کہ اگر  گلف یا اندرون ہند کی دیگر جماعتیں یا صاحب خیر افراد  بھی  ایسے پانی کے یونٹ قائم کرنے کے لئے اپنا تعاون پیش کرتے  ہیں تو مزید   جگہوں پر   بھی ایسے  یونٹ قائم کئے جاسکتے ہیں۔ اس موقع پر جماعت المسلمین مخدوم کالونی کے جنرل سکریٹری مولوی شعیب جوکاکو ندوی نے فیڈریشن کی خدمات پر سپاس نامہ پیش کیا۔

مولوی مزمل ہلارے ندوی کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا،   نظامت اور کلمہ تشکر  فیڈریشن کے  رکن انتظامیہ مبشر حُسین ہلارے نے  ادا  کیا ۔   مجلس اصلاح و تنظیم کے  صدر ایس ایم سید پرویز،    بھٹکل مسلم جماعت دبئی کی طرف  سے مولوی ارشاد افریقہ ندوی اور ثناء اللہ شاہ بندری،   فیڈریشن کے  جنرل سکریٹری عُمیر رکن الدین،  سابق صدر امتیاز اُدیاور ،  سابق جنرل سکریٹری محمد نصیف خلیفہ، فیڈریشن کے  سماجی سکریٹری قیصر محتشم،  اسپورٹس سکریٹری محمد طلحہ، کونسلر اسماعیل اِ مشاد مختصر،  مخدوم کالونی کی شاہین اسپورٹس سینٹر  کے صدر سمیع اللہ اِٹل، الہلال جنرل سکریٹری  روشن  کندن گوڈا اور قریبی ڈونگر کے  پلی مون اسٹار کے صدر محمد یوسف بیلّی     سمیت کافی دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ مولانا عبدالرب خطیبی ندوی کی دُعا پر جلسہ اختتام کو  پہنچا۔

فیڈریشن کو ایمبولنس سونپی گئی:      عوز بی ایم وائی ایف کبڈی ٹورنامنٹ کے موقع پر دبئی کے معروف  تاجر اور کورونا وارئیر   جناب عتیق الرحمن مُنیری نے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کی سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے   ایک ایمبولنس فیڈریشن کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا، آج وہ ایمبولنس فیڈریشن کو سونپی گئی، جس کے ساتھ ہی  آج سے ہی عوام الناس کے لئے  فیڈریشن کی طرف سے ایمبولنس سروس فراہم کرنے کا  اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر فیڈریشن  کے سماجی  سکریٹری قیصر محتشم نے      ایمبولنس سروس کے لئے نمبرات جاری کئے ہیں،  انہوں نے بتایا کہ کسی کو ایمبولنس کی ضرورت ہو وہ  ان نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں:  9886612378۔   7022106104

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔