بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیر انتظام مدینہ کالونی میں والٹر فلٹر یونٹ کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th April 2021, 6:34 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :12؍ اپریل(ایس اؤ نیوز) بھٹکل کے مدینہ کالونی کےمکینوں کو صاف و شفا ف پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیر انتظام  واٹر فلٹر کے تیسرے یونٹ کاجماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا عبدالرب خطیبی ندوی اور جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول کوبٹے ندوی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔

اس موقع پر منعقدہ مختصر افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔ فیڈریشن کے نائب صدر  مولوی انجم گنگاولی نے استقبال کیا ۔ اس موقع پر علماءحضرات نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ عوام کو صاف پینے کے پانی کا انتظام کرنا کارِ ثواب ہے۔ فیڈریشن کے زیرانتظام شہر کے مختلف جگہوں پر اس طرح کے جو یونٹ نصب کئے جارہےہیں دراصل و ہ اسلام میں خدمت خلق کےکام ہیں اور اس میں شریک ہرایک فرد کو اس کااجر ضرور ملے گا۔

فیڈریشن کے صدر مولوی عزیز الرحمن رکن الدین ندوی نے تقریب کی صدارت کی ۔ ساحل آن لائن سے بات کرتے ہوئے  انہوں نے کہاکہ اس سے قبل فیڈریشن کے زیر انتظام غوثیہ اسٹریٹ اور مخدوم کالونی میں اس طرح کے واٹر فلٹر یونٹ کام کررہےہیں۔ اب یہ تیسرا یونٹ ہے جس کا افتتاح ہواہے۔ ان شاء اس طرح کے مزید یونٹ شہر کے مختلف مقامات پر نصب کئے جائیں گے۔مدینہ کالونی کا یہ یونٹ عتیق الرحمن منیری نے اپنی  والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب  کے طورپر عطیہ کیا ہے انہوں نے فیڈریشن کے ساتھ  مل کر پانی کے یونٹ قائم کرنے یا دیگر  کارخیر میں تعاون کرنے والوں  کا شکریہ اداکیا۔

مولانا ایس ایم عرفان ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے، فیڈریشن کے سماجی سکریٹری قیصر محتشم نے شکریہ ادا کیا، مدینہ جمعہ مسجد کے امام و خطیب  مولانا زکریا برماور ندوی کی دعا پر تقریب اختتام کو پہنچی ۔

 تنظیم کے جنرل سکریٹری مولوی ایم جے عبدالرقیب ندوی ۔ جماعت المسلمین بھٹکل کے صدر جان عبدالرحمن محتشم۔مولوی خلیل الرحمن منیری ، مناظر سکری ، مولوی مولا کرانی ،  فیڈریشن کے جنرل سکریٹری عمیر سعید رکن الدین ، نائب صدر دوم محمد ساجد مصباح وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔