منگلورو، 28 / ستمبر (ایس او نیوز) شہر کے آڈیار علاقے میں آج ایک بی ایم ڈبلیو کار میں اچانک آگ لگنے اور اس کی وجہ سے کار پوری طرح جل کر خاک ہونے کا واقعہ پیش آیا ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اچانک بھڑکنے والی آگ کے شعلوں نے چند لمحوں کے اندر پوری کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ بجھانے کی کوشش کرنے سے پہلے ہی کار مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی ۔
بتایا جاتا ہے کہ کار میں آگ لگنے کے ساتھ موقع پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے اور بڑی دیر تک ٹریفک میں خلل واقع ہوا ۔ آتشزدگی کے اسباب کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے ۔
خیال رہے کہ منگلورو میں بی ایم ڈبلیو کار میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ اس سے قبل 5 ستمبر کو سورتکل میں بھی ایک بی ایم ڈبلیو کار شعلوں میں گھر کر تباہ ہوگئی تھی ۔
پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔