بنگلورو میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی) نے رات کی بس خدمات کا آغاز کردیا

Source: S.O. News Service | Published on 17th November 2021, 9:04 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍نومبر(ایس او نیوز) گزشتہ تقریباً ڈیڑھ سال کے عرصہ کے بعد بنگلورو میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی) نے دیر رات بس سرویس کا آغاز کردیا ہے، جس سے رات کی شفٹ میں کام کرنے والوں کو آسانی ہوگی۔ اطلاع کے مطابق کووِڈ19- کے معاملات میں کمی اور رات کا کرفیو ہٹادئے جانے کے بعد رات کی شفٹ میں کام کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا جس کے پیش نظر بی ایم ٹی سی بسوں کی رات کی سرویس شروع کرنے کا مطالبہ زور پکڑا۔ بی ایم ٹی سی ذرائع نے بتایاکہ چھوٹی اور درمیانی صنعتوں سے بھی یہ مطالبہ کیا گیا، جس کے تحت شہرکے مختلف علاقوں میں مانگ کے تحت رات 11بجے تا صبح5:30بجے بی ایم ٹی سی بسوں کی خدمات جاری رہیں گی۔ ذرائع نے بتایاکہ فی الوقت شہرا ور شہر کی مضافات کے مسافروں کو رات کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے کووِڈ ضوابط کے تحت اہم بس اسٹانڈوں سے مختلف علاقوں کے لئے کل 48 روٹس میں 70 بسوں کی سرویس شروع کی گئی ہے۔ اکثر بسیں کیمپے گوڈا بس اسٹانڈ سے نکلیں گی۔جب کہ یلہنکا، بنشنکری، یشونت پور، ٹی ٹی ایم سی، الیکٹرانک سٹی، گورگنٹے پالیہ، ہیبال سے بھی بسیں نکلیں گی۔ رات کے وقت بی ایم ٹی سی بس سرویس شروع کئے جانے کا اکثر مسافروں نے خیر مقدم کیا ہے لیکن مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی مضافات میں میٹرو رابطہ سرویس بسوں کو بھی رات کے وقت بحال کیا جائے کیونکہ ان فیڈر بسوں کی سرویس رات 7بجے بند ہوجاتی ہے جس سے رات10تا11بجے سفر کرنے والے ریلوے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...