بی ایم ٹی سی میں 4دنوں تک ڈیزل کا ذخیرہ موجود: مینیجنگ ڈائرکٹر جی ستیہ وتی

Source: S.O. News Service | Published on 29th June 2022, 11:41 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) بنگلور میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن(بی ایم ٹی سی) کی مینیجنگ ڈائرکٹر جی ستیہ وتی نے بتا یا کہ شہر کے تمام بی ایم ٹی سی بسیس حسب معمول دوڑیں گی، اگلے چار دنوں تک کا ڈیزل موجود ہے اسلئے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا نہیں پڑے گا۔ بی ایم ٹی سی بسوں کے لئے ڈیزل کی قلت کے تعلق سے الجھن پر اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے ستیہ وتی نے اس خیال کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سو شیل میڈیا پر یہ خبر پھیلا ئی جا رہی ہے کہ ڈیزل کی قلت کی وجہ سے بی ایم ٹی سی بس سرویس بند کی جا ئے گی،لیکن اگلے4دنوں تک کا ڈیزل کا ذخیرہ موجود ہے اور اگلے دو دنوں کے اندر تمام مسائل کا حل تلاش کیا جا ئے گا،اسلئے مسافروں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے بتا یا کہ ہول سیل ڈیزل کی خریداری سے فی لیٹر30روپئے زیادہ ہوں گے اسلئے ابتک پھٹکل خریداری کی جا رہی ہے،پٹرول بنک کے مالکان ڈپو میں ڈریزل سپلائی کر رہے تھے لیکن اب یہ سلسلہ بند کئے جانے سے بسوں کو پٹرول بنک جاکر خریدنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ شہر کے پٹرول بنکو ں میں ڈیزل خریداری کے تعلق سے ٹرافک پو لیس سے گزارش کی گئی ہے، ڈپو کے قریب موجود بنکوں میں ڈیزل خریداری کے موقع پر بھیڑ پر روک لگانے کے اقدامات کئے جا ئیں۔

انہوں نے بتا یا کہ بی ایم ٹی سی بسیں عوامی خدمات انجام دے رہے ہیں،منافع حاصل کرنا ادارہ کا مقصد نہیں ہے اسلئے پھٹکل قیمت پر ہی ڈیزل فراہم کرنے مرکزی اور ریاستی محکہ ایندھن سے گزارش کی گئی ہے۔ ستیہ وتی نے بتا یا کہ اس سے قبل ایچ پی سی ایل سے ہول سیل میں ڈیزل خریدا جا تا تھا، تقریباً70کروڑ روپئے واجب الادا ہیں جسے مرحلہ وار ادا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ پھٹکل ڈیزل خریداری کی وجہ سے روزانہ70لاکھ روپئے کی بچت ہو رہی ہے،کووڈ کی وجہ سے عملہ کو تنخواہ جاری کر نے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اب حالات میں سدھار آرہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...