بنگلور میں کل اتوار کو ہوگا بی ایم جے بی ملن 2019 کا گیٹ ٹوگیدر پروگرام؛ ممبران سے شرکت کی درخواست

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th October 2019, 8:01 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلور 26/اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل مسلم جماعت بنگلور کی  طرف سے کل اتوار 27/اکتوبر کو   سالانہ گیٹ ٹو گیدر پروگرام "بی ایم جے بی ملن 2019"  منعقد کیا گیا ہے جس میں بنگلور جماعت کے تمام ممبران سے  شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔

گیٹ ٹو گیدر پروگرام صبح نو بجے شروع ہوگا اور شام پانچ بجے تک  چلے گا جس میں   مختلف کھیل، مقابلے، بچوں کے پروگرام، فیملی کے لئے مخصوص کھیل سمیت دیگر بہت سارے تفریحی پروگرام ہوں گے  جبکہ  اس موقع پر بنگلور میں تعلیم حاصل کرکے میٹرک، سکینڈ پی یو سی، ڈگری وغیرہ میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے  ہونہار طلبا کو تعلیمی ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔

 بی ایم جے بی ملن 2019 کا یہ پروگرام بنگلور، شیواجی نگر کےشمس کنوینشن سنیٹر (اے کے ایس کنوینشن سینٹر کے پیچھے)  منعقد کیا گیا ہے ۔  سب سے پہلے پروگرام میں شریک ہونے والوں کے لئے بھی خصوصی انعامات  رکھے گئے ہیں جبکہ ریفل ڈراء سے بھی انعامات ممبران میں تقسیم کئے جائیں گے۔

پروگرام میں شریک ہونے کے  لئے ٹکٹ لینا ضروری ہے جو  لینڈ لنکس،  دامودی اسٹیل اور  ایس ایم یحیٰ ہوسٹل میں دستیاب رہیں گے، جماعت کے صدر نظام صدیقہ (موبائل نمبر 9916574375‬)،  نائب صدر معاذ جوکاکو (موبائل نمبر 9886269114)  یا پروگرام کے کنوینر مدثر ائیکری (موبائل نمبر 9901111999) پر رابطہ کرکے بھی ٹکٹ  حاصل کرسکتے ہیں اور مزید تفصیلات بھی ان ہی ذمہ داران سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...