بی ایم سی نے بمبئی ہائی کورٹ میں کہا، سونو سو ُد عادی مجرم ہیں، غیر قانونی تعمیر سے پیسہ کمانا چاہتے ہیں

Source: S.O. News Service | Published on 13th January 2021, 9:41 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،13جنوری (آئی این ایس انڈیا) بمبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مندوں کی مدد کرکے سرخیاں بنانے والے اداکار سونو سوڈ پر سخت موقف اپنائے ہوئے ہے۔ بمبئی ہائی کورٹ میں دائر حلف نامے میں بی ایم سی نے کہا ہے کہ سونو سود ایک عادی مجرم ہے، جو بار بار تخریب کاری کی کارروائیوں کے باوجود جوہو میں رہائشی عمارت میں غیر قانونی تعمیرات کرواتے رہے۔

بی ایم سی نے اپنے حلف نامہ میں کہا ہے کہ درخواست گزار (سونو سود) ایک عادی مجرم ہے اور وہ غیر قانونی طریقے سے پیسہ کمانا چاہتا ہے۔ اس نے منہدم حصے کی تعمیر کو دوبارہ لائسنس ڈیپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر غیر قانونی تعمیر کروایا، تاکہ اسے ہوٹل  کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔اس تنازعہ کے درمیان اداکار سونو سودنے منگل کی شام کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار سے ملاقات کی ٖتھی۔ تقریباً آدھے گھنٹے تک دونوں کے مابین گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق سونو نے پوار کو بتایا کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی تعمیر نہیں کی ہے، کچھ لوگ ان کو بدنام کر رہے ہیں۔بی ایم سی نے سونوسود کو گذشتہ سال اکتوبر میں نوٹس جاری کیا تھا۔ انہوں نے اس نوٹس کو دسمبر میں سول عدالت میں چیلنج کیا تھا، لیکن ان کی درخواست خارج کردی گئی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے بمبئی ہائی کورٹ کا رخ کیا۔ اس پر ہائی کورٹ نے بی ایم سی سے حلف نامہ داخل کرنے کو کہا تھا۔

بی ایم سی نے سونو سودکے خلاف جوہو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے،اس میں کہا گیا ہے کہ اداکار نے ممبئی کے اے بی نیئر روڈ پر شکتی ساگر بلڈنگ کو بغیر اجازت کے ایک ہوٹل بنادیا، یہ چھ منزلہ رہائشی عمارت ہے اور اسے تجارتی استعمال نہیں کیا جاسکتا،یہ بھی الزام ہے کہ سونوسود نوٹس دیئے جانے کے بعد بھی غیر قانونی تعمیرات کرواتے رہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...