بھٹکل ویلفئیر اسپتال کے زیراہتمام اسپتال میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
بھٹکل:07؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)ویلفئیر اسپتال بھٹکل کے زیراہتمام بھٹکل سرکاری اسپتال اور بلڈ بینک اُڈپی کے اشتراک سے ویلفئیر اسپتال میں 7دسمبر 2019بروز سنیچر کو بلڈ بینک خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔
بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت نے کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد کہاکہ خون عطیہ کرنے سے انسان صحت مند رہتاہے، اس کو جاری رکھیں گے تو زندگیوں کو بچایا جاسکتاہے۔ انہوں نےکہاکہ ایک یونٹ خون تین لوگوں کی جان بچا سکتاہے۔
بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے بھی خون عطیہ دیا اور ہر ایک کو کار ِ خیر میں شامل ہونے کی اپیل کی۔اسلامک ویلفئیر سوسائٹی کے نائب صدر سید صلاح الدین ایس کے نے صدارت کی۔ اُڈپی بلڈ بینک کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وینا، ویلفئیر اسپتال بھٹکل کے ڈاکٹر محمد رفیق ،ڈاکٹر سید عبدالقادر، ویلفئیر اسپتال کے ذمہ دار سید ابواعلیٰ برماور، محمد یونس رکن الدین، سماجی کارکن نذیر قاسمجی ، محمد اقبال سہیل سمیت کئی لوگ موجو د تھے۔ کئی لوگوں نے کیمپ کے دوران اپنے خون کا عطیہ دیا۔