ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنا خطرناک: بل گیٹس

Source: S.O. News Service | Published on 16th April 2020, 12:01 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،15؍اپریل (ایس او نیوز؍یواین آئی)  مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور چیئرمین بل گیٹس نے عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) کے مسلسل بڑھتے کیسز کے درمیان امریکہ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی فنڈنگ روکنے کے فیصلہ کو خطرناک قرار دیا ہے۔ گیٹس نے بدھ کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ اس عالمی صحت کے بحران کے دوران ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنا خطرناک ہے۔

مائیکرو سافٹ کے چیئرمین نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کیے جا رہے کاموں سے کووڈ -19 کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملی ہے اگر ڈبلیو ایچ او کا کام رک جاتا ہے تو کوئی دوسری تنظیم اس کی جگہ نہیں لے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں دنیا کو ڈبلیو ایچ او کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو دئیے جانے والے فنڈ کو روکنے کی ہدایت دی تھی، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پر کوروناوائرس (کووڈ -19) کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے میں ناکام رہنے اور اس سے متعلق صحیح معلومات چھپانے کا الزام لگایا ہے۔

انہوں نے منگل کو وائٹ ہاؤس میں باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران کہا ”آج میں اپنی انتظامیہ کو ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنے کی ہدایت دے رہا ہوں۔ کووڈ -19 کے حوالہ سے بدنظمی اور اس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو چھپانے میں ڈبلیو ایچ او کے کردار کا جائزہ لیا جائے گا“۔ قابل غور ہے کہ امریکہ ڈبلیو ایچ او کو سالانہ 40 سے 50 کروڑ ڈالر کی مالی امداد فراہم کرتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...