بنگلور ومیں زبردست دھماکہ، تین افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 25th September 2021, 11:06 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 25؍ستمبر (ایس او نیوز)  بنگلور میں زبردست دھماکہ ہوا۔ اس دھماکہ میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ کئی زخمی ہیں ۔ دھماکے سے نعشوں کو پہچاننے میں مشکلات پیش آئیں۔ یہ دھماکہ بنگلورو شہر کے تارا گپت میں آر کے مارکیٹ کے قریب ایک پنکچر کی دکان میں پیش آیا۔جس کے باعث آس پاس کے علاقوں میں بھاری املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی وکٹوریہ ہسپتال لے جایا گیا۔۔ دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ لاشیں دھماکے سے 100 میٹر کے فاصلے پر اڑ گئیں۔ قریب میں رکھی 10 گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...